ETV Bharat / state

کانگریس اور عام آدمی پارٹی میں اتحاد نہیں ہوگا - aam aadmi party

عام انتحانات 2019 میں حزب اختلاف کے متحد ہو کر الیکشن لڑنے کی کوشش کو آج اس وقت بڑا دھچکا پہنچا جب دہلی کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے سے واضح طور پر انکار کر دیا۔

sheila dixit
author img

By

Published : Mar 5, 2019, 5:51 PM IST

Updated : Mar 5, 2019, 6:04 PM IST

دہلی کانگریس کی صدر اور سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت نے کہا کہ پارٹی کے رہنماوں کی متفقہ رائے ہے کہ پارٹی کو اکیلے ہی الیکشن لڑنا چاہیے اور عام آدمی پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کیا جائے۔

متعلقہ ویڈیو

کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی کے دہلی میں پارٹی کے رہنماوں کے ساتھ تقریباً دو گھنٹے تک چلنے والی میٹنگ کے بعد شیلا دکشت نے یہ اعلان کیا۔

اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں میں سے چھ پر ہفتہ کے روز اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔ اس کے باوجود پارٹی نے کہا تھا کہ کانگریس کی طرف سے کوئی تجویز آنے پر غور کیا جائے گا۔

سنہ 2014 کے عام انتخابات میں دہلی کی تمام سیٹوں پر بی جے پی کامیاب ہوئی تھی جب کہ اس سے پہلے سنہ 2009 میں تمام سیٹوں پر کانگریس نے جیت درج کی تھی۔

سنہ 2015 میں دہلی کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا صفایا ہوگیا تھا اور بی جے پی صرف تین سیٹ جیت سکی تھی جب کہ عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 67 سیٹو ں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

undefined

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Mar 5, 2019, 6:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.