ETV Bharat / state

نظام الدین کے نام سے اب لوگوں کو خوف آتا ہے؟

جب سے تبلیغی جماعت کے مرکز میں لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تب سے ملک بھر میں جھوٹی خبریں گشت کر رہی ہیں جس سے نظام الدین میں رہنے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نظام الدین کے نام سے اب لوگوں کو خوف آتا ہے؟
نظام الدین کے نام سے اب لوگوں کو خوف آتا ہے؟
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 9:28 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کے لیے تبلیغی جماعت اور ایک خاص طبقہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے کچھ غیر سماجی عناصر موقع کا فائدہ اٹھا کر فرضی خبروں کے ذریعہ ملک میں جاری ہندو۔ مسلم اتحاد کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز کے پاس رہنے والے کچھ مقامی افراد سے بات کی۔

بات چیت کے دوران لوگوں نے بتایا کہ جب وہ باہر ضروری کام کے لیے بینک یا سامان لینے جاتے ہیں، تو جیسے ہی انہیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ نظام الدین سے آیے ہیں تو انہیں بینک سے واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

نظام الدین مرکز
نظام الدین مرکز

مقامی خاتون نے بتایا کہ میڈیا کے ذریعے لوگوں میں اتنا ڈر بٹھا دیا ہے کہ اگر کوئی کورونا وائرس کا شکار بھی ہوگا تو ہسپتال میں چیک اپ نہیں کرائے گا۔

نظام الدین میں رہنے والے لوگوں کو پریشانی

انہوں نے بتایا کہ نظام الدین میں کسی بھی ڈاکٹر کا کلینک نہیں کھلا، یہاں لوگ سامان نہیں بیچ رہے ہیں، سبھی میں یہ ڈر بیٹھ گیا ہے کہ جیسے کورونا چین کے ووہان شہر سے نہیں بلکہ نظام الدین کے تبلیغی جماعت کے مرکز سے پھیلا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.