نیتی آیوگ نے ٹوئیٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ نیتی آیوگ میں ملازم اس افسر کے آج صبح نو بجے کورونا متاثرہ پائے جانے کی اطلاع ملی۔
آیوگ کی عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے اور وزارت صحت کی گائڈلائنز کے مطابق عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ افسر کو کورونا متاثرہ پائے جانے کے بعد کمیشن کی عمارت سیل کر دی گئی ہے اور پروٹوکول کے تحت سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔ فی الحال دو دن کے لئے دفتر بند رہے گا۔
متاثر مریض کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آیوگ کے کچھ سینئر افسران سمیت تقریباً دس ملازم خود قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔