ETV Bharat / state

نربھیا: مرکز کی اپیل پر سماعت پانچ مارچ تک ملتوی - جسٹس آر بھانومتی

جسٹس آر بھانومتی کی صدارت والی خصوصی بینچ نے یہ کہتے ہوئے عرضی کی سماعت پانچ مارچ تک کےلئے ٹال دی کہ گناہ گاروں کو تین مارچ کو پھانسی دی جانی ہے، اس لئے وہ دیتھ وارنٹ کے عمل میں آنے کا انتظار کرے گی۔

Nirbhaya: SC adjourns Centre’s plea for separate hanging of convicts to March 5
نربھیا:مرکز کی اپیل پر سماعت پانچ مارچ تک ٹلی
author img

By

Published : Feb 25, 2020, 12:33 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:32 PM IST

سپریم کورٹ نے ملک کو دہلا دینے والے نربھیا اجتماعی آبرو ریزی اور قتل معاملے کے قصورواروں کو الگ الگ پھانسی دینے سے متعلق مرکز اور دہلی حکومت کی خصوصی اجازت عرضی پر سماعت پانچ مارچ تک کےلئے ٹال دی۔

جسٹس آر بھانومتی کی صدارت والی خصوصی بینچ نے یہ کہتے ہوئے عرضی کی سماعت پانچ مارچ تک کےلئے ٹال دی کہ گناہ گاروں کو تین مارچ کو پھانسی دی جانی ہے، اس لئے وہ دیتھ وارنٹ کے عمل میں آنے کا انتظار کرے گی۔ مرکزی حکومت نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ چاروں گناہ گاروں کو الگ الگ پھانسی نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اپنے فیصلے میں کہا کہ نربھیا کے چاروں قصورواروں کو الگ الگ وقت پر پھانسی نہیں دی جاسکتی جبکہ مرکزی حکومت نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ جن قصورواروں کی عرضی کسی بھی فورم میں التوا میں نہیں ہے،انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے۔ ایک قصوروار کی عرضی التوا میں ہونے سے دوسرے قصورواروں کو راحت نہیں دی جاسکتی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.