ETV Bharat / state

نربھیا: عدالت نے پھانسی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوط کر لیا - ونئے شرما

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مکیش سنگھ کی درخواست غیر قانونی ہے اور وہ طے شدہ پھانسی کو موخر کرنے کے حربے آزما رہا ہے۔

Nirbhaya: Court reserves order on convict's plea seeking quashing of death penalty
نربھیا: عدالت نے پھانسی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوط کیا
author img

By

Published : Mar 17, 2020, 2:28 PM IST

دہلی کی ایک عدالت نے منگل کے روز نربھیا گینگ ریپ اور قتل کیس میں سزائے موت کے چار مجرموں میں سے ایک مکیش سنگھ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ رکھا۔ مجرم نے سزائے موت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سلسلہ میں ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا جلد ہی حکم سنائیں گے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ مکیش سنگھ کو راجستھان سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے 17 دسمبر 2012 کو دہلی لایا گیا تھا، اور جب یہ جرم ہوا تو وہ 16 دسمبر کو شہر میں موجود نہیں تھا۔

تاہم سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مکیش سنگھ کی درخواست غیر قانونی ہے اور وہ طے شدہ پھانسی کو کسی طرح موخر کرنے کے حربے آزما رہا ہے۔ درخواست میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ مکیش سنگھ کو تہاڑ جیل کے اندر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے پانچ مارچ کو ٹرائل کورٹ نے 20 مارچ، صبح 5.30 بجے مکیش سنگھ (32)، پون گپتا (25)، ونئے شرما (26) اور اکشے کمار سنگھ (31) کو پھانسی دینے کے لئے تازہ وارنٹ جاری کردیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.