جسٹس این وی رمنا، ارون مشرا، آر ایف نریمن ،آر بنومتھی اور اشوک بھوشن کی بینچ اکشے کی کریٹیو پیٹیشن پر سماعت کرے گی۔
اس سے قبل نربھیا معاملے کے قصوروارمکیش نے سپریم کورٹ میں کیوریٹو پیٹیشن داخل کی تھی جسے خارج کردیاگیا تھا۔
لیکن اس کے بعد ایک دیگر قصوروار اکشے کمار سنگھ نے بھی منگل کی دیر شام ایک عرضی داخل کی ہے۔ جس پر آج سپریم کورٹ کی بینچ سماعت کرے گی۔ اس بارے میں وکیل اے پی سنگھ نے نامہ نگاروں کو اطلاع دی ہے۔
وکیل اے پی سنگھ نے ہی اکشے کی جانب سے عرضی دائر کی ہے۔عرضی گزار نے سزا کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔حالانکہ اکشے کے پاس ابھی صدر کے دفتر میں عرضی لگانے کا آئینی حق موجود ہے۔
اس معاملے میں ابھی چوتھے قصوروار پون کی جانب سے کیوریٹو عرضی داخل نہیں کی گئی ہے۔