قومی دارالحکومت دہلی میں سردی کی لہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سردی سے بچنے کے لیے دہلی میں بے گھر افراد رات کی پناہ گاہوں میں قیام کرتے ہیں۔
دہلی ایمس (آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) کے قریب نائٹ شیلٹر میں تقریبا 40 افراد کی جگہ رکھنے کی گنجائش ہے۔ یہاں قیام کیے افراد مختلف ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں جو مریض ہیں ان کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔
منتظمین نے بتایا کہ نائٹ شیلٹرز میں بھی کووڈ ہدایات پر عمل کیا جارہا ہے۔ منتظمین نے کہا کہ نائٹ شیلٹرز کا ہسپتالوں سے رابطہ رہتا ہے اور جو مریض ہوتے ہیں انہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:'حکومت تاریخ پر تاریخ بڑھائے لیکن کسان پیچھے نہیں ہٹنے والے نہیں'