ETV Bharat / state

نئے سال کے جشن پر دہلی میں رات کا کرفیو - دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس وبأ

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس وبأ کی وجہ سے نئے سال کے موقع پر رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 9:18 AM IST

نئے سال کے جشن مد نظر دہلی میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 31 دسمبر اور ایک جنوری کی رات 11 بجے سے صبح چھ بجے تک نائٹ کرفیو نافذ رہے گا۔ اس کے علاوہ دیگر کئی ریاستوں نے بھی اس موقع پر نائٹ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی ڈی ایم اے نے کورونا وائرس کیسز کے سبب نیا سال پر جشن منانے کے لیے اکٹھا ہونے والی بھیڑ کو روکنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ڈی ڈی ایم اے کا حکمنامہ
ڈی ڈی ایم اے کا حکمنامہ

اس دوران عوامی مقامات پر پانچ لوگوں سے زیادہ افراد جمع نہیں ہوسکتے۔ نئے سال کے آغاز پر کسی بھی طرح جشن کا تقریب عوام مقامات پر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات، پنجاب سمیت تمام ریاستوں کے بڑے شہروں میں عوامی جشن پر پابندی عائد ہے۔ زیادہ تر مقامات پر رات 12 بجے تک کسی بھی طرح کے پروگرام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

انتظامیہ بھی لوگوں سے اپیل کررہی ہے کہ وہ نئے سال کا استقبال اور جشن اپنے گھروں میں ہی رہ کر منائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.