ETV Bharat / state

NIA raids پھلواری شریف کیس میں این آئی اے کی کرناٹک، کیرالہ، بہار میں چھاپہ ماری - پھلواری شریف پی ایف آئی کیس سے متعلق چھاپے ماری

این آئی اے نے کرناٹک، کیرالہ، بہار کے پھلواری شریف پی ایف آئی کیس سے متعلق 25 مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران تفتیشی ایجنسی نے مذکورہ کیس سے جڑے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور کچھ دستاویزات بھی ضبط کیے۔ NIA raids in Phulwarisharif PFI case

این آئی اے نے کرناٹک، کیرالہ، بہار میں چھاپے مارے

author img

By

Published : May 31, 2023, 10:29 AM IST

نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پھلواری شریف کیس میں کرناٹک، کیرالہ اور بہار میں تقریباً 25 مقامات پر چھاپے مارے۔ اس کیس سے جڑے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے، جن کا تعلق پی ایف آئی سے ہے اور وہ مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔بتادیں کہ اس سے قبل چھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور پی ایف آئی سے متعلق متعدد مجرمانہ مضامین اور دستاویزات کو فوری طور پر ضبط کیا گیا تھا جو ابتدائی طور پر گزشتہ سال 12 جولائی کو بہار کے پٹنہ ضلع کے پھلواری شریف پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا اور گذشتہ سال 22 جولائی کو این آئی اے نے دوبارہ رجسٹر کیا تھا۔ رواں سال 4-5 فروری کو این آئی اے نے بہار کے موتیہاری میں بھی آٹھ مقامات کی تلاشی لی اور دو لوگوں کو گرفتار کیا جنہوں نے مبینہ طور پر قتل کو انجام دینے کے لیے ہتھیار اور گولہ بارود کا بندوبست کیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں کی شناخت تنویر رضا عرف برکاتی اور محمد عابد عرف آریان کے نام سے ہوئی ہے۔

وہیں کرناٹک کے ضلع دکشن کنڑ میں این آئی اے کے افسران نے 16 مختلف مقامات پر اچانک چھاپے مارے اور معلومات کی تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق یہ چھاپے 12 جولائی 2022 کو بہار کے پٹنہ میں ایک ریلی کے دوران پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنانے کے مبینہ منصوبے کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔ این آئی اے کے افسران کی ایک ٹیم نے الزامات سمیت مختلف معاملات کی جانچ کے لئے دکشن کنڑ میں چھاپہ مارا ہے۔ این آئی اے کے اہلکاروں نے ضلع کے بنٹ والا، بیلتھنگڑی، اپننگڈی، وینور سمیت کئی مقامات طھاپے مارے۔ اس دوران اہلکاروں نے کئی گھروں، دفاتر اور ایک اسپتال میں چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے حکام کو موجودہ چھاپے کے دوران کروڑوں روپے کے لین دین کے کئی ڈیجیٹل ثبوت اور ریکارڈ ملے ہیں

مزید پڑھیں: Gangster Terrorist Nexus Case ملک کی چھ ریاستوں کے 100 سے زائد مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.