ETV Bharat / state

اردو ادب واٹس ایپ گروپ کے متعدد طلبا جے آر ایف میں کامیاب - اردو ادب

واٹس ایپ گروپ ’نیٹ جے آر ایف (اردو ادب) ‘سے مستفید ہو کر 11طلبہ اس بار جے آر ایف کے لیے کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع پیر کوگروپ ایڈمن دہلی یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر محمد عرفان نے دی۔

اردو ادب واٹس ایپ گروپ، متعدد طلبا جے آر ایف میں کامیاب
author img

By

Published : Jul 15, 2019, 9:12 PM IST

نوجوانوں کو اردو ادب کا حصّہ بنانے اور زبان کو فروغ دینے کے لیے محمد عرفان نے چار سال قبل خواہش مند طلبا و طالبات کے لیے واٹس ایپ گروپ کی شروعات کی تھی۔
یہ گروپ اردو زبان سے یو جی سی کے مقا بلہ جاتی امتحان نیشنل ایلیجیبیلٹی ٹیسٹ اور جونیئر ریسرچ فیلوشپ کی تیاری کر نے والے ایسے نو جوانوں کے لیے بنایا گیا تھا جنہیں، بہتر رہنمائی، ضروری مواد کی فراہمی اور کتابوں کے انتخاب میں دقتیں ہو تی تھیں۔
اس گروپ کا فائدہ یہ رہا کہ اس نے ضرورت مند نوجوانوں کو باہم جوڑ دیا۔ رفتہ رفتہ طالب علموں کی بڑی تعداد اس گروپ سے جڑتی گئی یہاں تک کہ یکے بعد دیگرے چار گروپ بنانے پڑے۔
اِس وقت تقریبا 700-800 طلبا و طالبات اس گروپ سے مستفید ہورہے ہیں۔ نیٹ اور جے آر ایف کے ششماہی امتحان میں 50 سے زائد امیدوار کامیاب ہوکر ملک کے مختلف جامعات میں داخلہ لے کر زبان و ادب کے فروغ میں سرگرم عمل ہیں۔
گذشتہ 13 جولائی کو نیٹ اور جے آر ایف کے نتائج کے اعلان کے مطابق کل چھ فیصد کامیاب نوجوانوں میں تقریباً 37 طلبہ جے آر ایف اور 355 طلبہ نیٹ کے لیے کوالیفائی ہوئے ہیں۔
یو جی سی کے اس اہم امتحان میں واٹس ایپ گروپ میں شامل طلبہ نے اس مرتبہ جے آریف کے لیے بہترین کارکردگی کا عمدہ مظاہرہ کیا ہے۔ ان میں محمد عارف (جے این یو)، قمر احمدمغل (جموں یونیورسٹی)، عشرت حسین (جموں یونیورسٹی)، محمد اقبال، صدام حسین (خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی، لکھنؤ)، کنیز فاطمہ (الہ آباد)، این ۔ایم برکاتی (مالیگاؤں)، محمد وقار (مالیگاؤں)، نور محمد (مالیگاؤں)، محمد مشتاق (ڈی یو)، فیضان اشرف (رامپور)اور دیگر نے اعلی نمبرات کے ساتھ جے آر ایف کے لیے کامیابی حاصل کی ہے۔
گروپ ایڈمن محمد عارف کا کہنا ہےکہ "کامیابی بازاروں میں نہیں بکتی بلکہ انسان اپنے اپنے عزم و حوصلے اور محنت سے حاصل کرتا ہے‘۔
وہیں دوسری جانب عبدالقادر، مرجینہ، صابر، اعجاز، سفیان دانش، شاکر، رضوان، انوارالحق، عامر،سلیم، اکبر، صابر، ہلال،سید اسمعیل، شاہد، پرویز، اکرم، شعیب، منیش احتشام، انضمام اور دیگر طلبہ و طالبات نے بھی اچھے نمبرات کے ساتھ نیٹ لیے کامیابی حاصل کر کے اپنے شہر، والدین اور واٹس ایپ گروپ کا نام روشن کیا ہے۔
واٹس ایپ گروپ ’نیٹ جے آر ایف (اردو ادب)‘ سے مستفید ہوکر کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات نے حوصلہ افزائی اور ہرممکن امداد کے لیے محمدعارف اور شعیب صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ان کے علاوہ غلام غوث (ڈی یو)، طالب انصاری (ڈی یو)، ذبیح اللہ (ڈی یو) اور عبدالقادر (ڈی یو)، تبو (بھوپال)، صدام، سفیان، فرید، فیضان، سہیل، نفیس (ڈی یو) کا بھی میں شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت دے کر اس گروپ کو کامیاب بنایا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.