ETV Bharat / state

ساگر قتل معاملے میں نیا انکشاف - ساگر قتل کے معاملے میں پولیس کی جانچ یوکرین کی ایک خاتون تک پہنچی

دہلی میں پہلوان ساگر کے قتل کے معاملے میں پولیس کی جانچ یوکرین کی ایک خاتون تک پہنچی ہے، خاتون سونو مہال کی دوست بتائی جارہی ہے۔ پولیس خاتون سے بھی پوچھ گچھ کی تیاری کررہی ہے۔

ساگر کے قتل معاملے میں نیا انکشاف
ساگر کے قتل معاملے میں نیا انکشاف
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 12:26 PM IST

Updated : Jun 15, 2021, 1:03 PM IST

دہلی: ساگر دھنکھڑ قتل کے معاملے میں پولیس کی جانچ یوکرین کی ایک خاتون تک جا پہنچی ہے، بتایا جارہا ہے کہ خاتون سونو مہال کی دوست ہے، پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ اس عورت کو لے کر سونو مہال اور سشیل کے دوست کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، اس واقعے کے بعد ہی ساگر کے قتل کو انجام دیا گیا، کرائم برانچ اب سونو مہال سے پوچھ گچھ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ساگر قتل کے معاملے کے بعد کرائم برانچ اس بات کی جانج کررہی تھی کہ آخر سشیل نے ساگر سے اپنا فلیٹ کیوں خالی کروایا تھا، اس جانچ میں پتہ چلا کہ اس معاملے کے پیچھے یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ہے جو سونو مہال کی دوست ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سونو مہال اور سشیل کے خاص دوست اجے کے درمیان کچھ ماہ پہلے اس خاتون کو لے کر جھگڑا ہوا تھا، یوکرین کی یہ خاتون کئی بار ماڈل ٹاؤن میں واقع ساگر کے فلیٹ پر اس سے ملنے بھی آتی تھی، سونو مہال اور اجے کے درمیان جھگڑے کی وجہ ایک پارٹی میں اجے کا اس خاتون کے ساتھ سیلفی لینا تھا۔

اس تنازعہ کے بعد اجے نے سشیل سے سونو مہال کو سبق سکھانے کے لیے کہا تھا جس کے بعد سشیل نے ساگر سے اپنا فلیٹ خالی کروایا تھا، اس کے بعد ساگر نے نانگلوئی میں اپنا اکھاڑا کھول لیا تھا، اس بات سے بھی سشیل ناراض تھا، جس کو لے کر چار مئی کی رات ساگر کے قتل کو انجام دیا گیا۔

ساگر کے قتل معاملے کے چشم دید گواہ سونو مہال سے ایک بار پھر کرائم برانچ کی ٹیم پوچھ گچھ کرے گی، پولیس ٹیم نے پیر کے روز پوچھ گچھ کے لئے اسے شکر پور واقع دفتر بلایا تھا جہاں وہ حاضر نہیں ہوسکا۔

Last Updated : Jun 15, 2021, 1:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.