ETV Bharat / state

'جلد ہی حج کی تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا ' - حج 2021

کورونا وبا کی وجہ سے حج 2020 کی ادائیگی کے لیے بھارت سے عازمین کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جبکہ حج 2021 کےلیے رواں ماہ تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا۔

new executive officer of the Delhi Haj Committee take charge
دہلی حج کمیٹی کے نئے ایکزیکیٹیو آفیسر نے جائزہ حاصل کرلیا
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 5:22 PM IST

Updated : Oct 11, 2020, 6:39 PM IST

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے نئے ایگزیکیٹیو آفیسر نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ جاوید عالم خان کو جی ایس ٹی محکمہ سے تبادلہ کرکے ایگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی مقرر کیا ہے۔

جاوید عالم نے نئی ذمہ داریوں کے سنبھالتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ میں حج 2021 کے لیے تیاریاں شروع کی جائیں گی۔

'عازمین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح'

جاوید عالم خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عازمین کےلیے تمام تر سہولیات فراہم کرنا ان کا اولین مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ میرے لیے پہلا موقع ہوگا جبکہ میں پوری کوشش کروں کہ گذشتہ برسوں میں رہی خامیوں کو پورا کرسکوں اور سابقہ کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اس سال نئی حکمت عملی تیار کی جائے۔

مزید پڑھیں: 'کئی ہندوستانی دلت، مسلمان اور قبائلیوں کو انسان نہیں سمجھتے'

حج کمیٹی کے ایگزیکیٹیو آفیسر جاوید عالم خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’بہت جلد دہلی حکومت کمیٹی میں خالی عہدہ کو پر کرے گی اور سبھی ارکان کی مدد سے عازمین کی بہتر انداز میں خدمت انجام دی جائے گی۔

Last Updated : Oct 11, 2020, 6:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.