ETV Bharat / state

نئی دہلی: کار کی ٹکر سے دو افراد ہلاک - بے قابو کار نے رکشہ میں ٹکر مار دی

دریا گنج کے ڈیلائٹ سنیما کے قریب پیر کی شب ایک بے قابو کار نے رکشہ میں ٹکر مار دی جس سے رکشہ پر سوار دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

کار کی ٹکر سے دو افراد ہلاک
کار کی ٹکر سے دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 1:14 PM IST

Updated : Jun 16, 2021, 4:21 PM IST

نئی دہلی میں واقع دریا گنج کے ڈیلائٹ سنیما کے قریب پیر کی شب پیش آنے والے ایک سڑک حادثے کے سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئے ہیں۔ اس میں دیکھا جارہا ہے کہ ایک کار تیز رفتار سے رکشہ میں ٹکر مارتی ہے۔ اس حادثے میں رکشہ ڈرائیور اور اس پر سوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ویڈیو

معلومات کے مطابق پیر کی رات ریشما نامی خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ رکشہ پر گھر جارہی تھی، جب وہ ڈیلائٹ سنیما کے قریب پہنچی تو پیچھے سے آرہی ایک تیز رفتار کار نے اس کے رکشہ میں ٹکر مار دی جس سے ریشما اور رکشہ ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

ریشما اور رکشہ ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس حادثے کے بعد بھی ڈرائیور نہیں رکا اور گاڑی لے کر فرار ہونے لگا لیکن موقع پر موجود لوگوں نے کار کا پیچھا کیا اور جامع مسجد علاقے میں اسے پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق اس معاملے میں کار ڈرائیور اور اس کے دوست کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کار کے ڈرائیور کی شناخت درشن لال کے طور پر ہوئی ہے جب کہ اس کے ساتھی کا نام بسنت کمار بتایا گیا ہے۔ حادثہ کے وقت دونوں شراب کے نشے میں تھے۔

Last Updated : Jun 16, 2021, 4:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.