ETV Bharat / state

دہلی کی فضائی آلودگی ناقص زمرے میں داخل - دہلی این سی آر

دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ منگل کے روز صبح 8 بجے دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 318 درج کیا گیا ہے، جو ناقص زمرے میں آتا ہے۔

دہلی کی فضائی آلودگی ناقص زمرے میں داخل
دہلی کی فضائی آلودگی ناقص زمرے میں داخل
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 10:43 AM IST

دہلی این سی آر میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کی تمام کوشش مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے کی جارہی ہے، لیکن اس کا کوئی اثر دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔دہلی کی آلودگی کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

منگل کی صبح 8 بجے دہلی کا ائیر انڈیکس کوالٹی 318 درج کیا گہا ہے، جو ناقص زمرے میں آتا ہے۔اس کے ساتھ ہی دہلی کے انتہائی آلودہ علاقوں میں شامل علی پور اور جہانگیر پوری کا بھی ائیر کوالٹی انڈیکس بالترتیب 378 اور 386 درج کیا گیا ہے، جو دہلی والوں کے لیے باعث تشویش ہے۔

دہلی کی فضائی آلودگی ناقص زمرے میں داخل
دہلی کی فضائی آلودگی ناقص زمرے میں داخل
دہلی کی فضائی آلودگی ناقص زمرے میں داخل

دہلی این سی آر میں آلودگی کی بڑھتی سطح کے بارے میں آلودگی کنٹرول بورڈ کے عہدیداروں کے مطابق مانسون کے دوران راجدھنانی میں معمول سے بھی کم بارش ہوئی ہے، جس کی وجہ سے آلودگی کی سطح میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔کم بارش ہونے کی وجہ سے ہوا میں دھول کے ذرات جمع ہونے لگے ہیں۔جس سے آلودگی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ساتھ ہی دہلی سے متصل پڑوسی ریاستوں میں بھونسہ جلانے کی خبر سامنے آرہی ہے، جس سے ہوا کا معیار انتہائی خراب ہونے کی توقع ہے۔آئندہ دنوں میں آلودگی مین مزید اضافہ دیکھنے کا اندیشہ ہے، کیونکہ موسم سرما میں دہلی کی پڑوسی ریاستیں کافی مقدار میں پرالی جلائی جاتی ہیں، جس کا سیدھا اثر دہلی میں بڑھتے فضائی آلودگی پر دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ دیگر پڑوسی ریاستوں میں کوئلہ سے چلنے والی صنعتی یونٹ بھی مستقل طور پر چل رہے ہیں۔ ان کمپنیوں کے چمنیوں سے دھواں نکلنے کی وجہ سے دہلی میں آلودگی کا مسئلہ مزید خطرناک روپ اختیار کرسکتا ہے۔

رقبے کے لحاظ سے آلودگی کی سطح

آنند وہار361
اشوک وہار335
ڈی ٹی یو355
دلشاد گارڈن331
آئی ٹی او332
جہانگیرپوری386
لودھی روڈ227
مندر مارگ299
دوارکا293
منڈکا330

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.