ETV Bharat / state

قومی اقلیتی کمیشن کے نائب چیئرمین سے ڈی سی پی کی ملاقات - نئی دہلی کے ڈی سی پی دیپک یادو

گزشتہ روز جنتر منتر پر ہونے والے معاملے پر قومی اقلیتی کمیشن نے نئی دہلی کے ڈی سی پی کو کمیشن میں حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد آج ڈی سی پی دیپک یادو کمیشن میں حاضر ہوئے۔

قومی اقلیتی کمیشن کے نائب چیئرمین عاطف رشید

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 6:15 PM IST

قومی اقلیتی کمیشن کے نائب چیئرمین عاطف رشید نے گزشتہ روز نئی دہلی کے ڈی سی پی دیپک یادو کو کمیشن میں حاضر ہوکر جنتر منتر معاملہ پر تمام جانکاری فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔

قومی اقلیتی کمیشن کے نائب چیئرمین عاطف رشید

اس حکم پر عمل کرتے ہوئے آج نئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر دیپک یادو نے قومی اقلیتی کمیشن کے نائب چیئرمین عاطف رشید سے ملاقات کر تمام معلومات فراہم کیں۔

ملاقات کے بعد نائب چیئرمین عاطف رشید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پولیس نے جنتر منتر معاملہ پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مستعدی سے اس پورے معاملے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

عاطف رشید نے مزید کہا کہ کمیشن کی جانب سے جاری دیے گئے نوٹس میں ڈپٹی کمشنر سے جو تفصیلات مانگی گئی تھی اس میں تین باتیں شامل تھی۔ جس میں ریلی کے دوران مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کرنے والے افراد پر اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے؟

کیا ابھی تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری ہوئی ہے اگر ہاں تو ان کے خلاف کن دفعات کے تحت مقدمات درج کیا گیا ہے؟ اور اس تقریب کی اجازت کس نے دی تھی؟ آئندہ دنوں میں اس طرح کے واقعات نہ ہوں اس کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟

ان تمام سوالات کا جوابات نئی دہلی کے ڈی سی پی نے کمیشن کو سامنے رکھتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ہی تمام ملزمین کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.