ETV Bharat / state

اسپیشل سیل شرجیل امام کو آسام سے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے کر دہلی پہنچا

ملک سے غداری کے معاملے میں گوہاٹی سینٹرل جیل میں قید شرجیل امام کو لے کر آسام پولیس کی ٹیم دہلی پہنچی ہے جہاں اسے عدالت کے توسط سے اسپشل سیل کو سونپا جائے گا۔

اسپیشل سیل شرجیل امام کو آسام سے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے کر دہلی پہنچی

author img

By

Published : Aug 23, 2020, 2:26 PM IST

چند دنوں قبل اسپیشل سیل شرجیل کو لینے آسام گئی تھی لیکن کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے شرجیل امام کو دہلی نہیں لایا جاسکا تھا۔

شرجیل امام پر الزام ہے کہ اس نے ایک مخصوص طبقے کے لوگوں کو بڑے شہروں میں جانے والی شاہراہوں پر ٹریفک جام کی کال دی تھی۔

اس پورے معاملے کو لے کر دہلی پولیس کی اسپیشل سیل تحقیقات کررہی ہے۔کورٹ کی جانب سے اسپیشل سیل کو شرجیل امام کا ریمانڈ بھی مل گیا تھا، اور اسپیشل سیل کی ٹیم اسے لینے کے لیے آسام گئی تھی، لیکن کورونا متاثر ہونے کی وجہ سے ریمانڈ نہیں مل سکا، اب اس کے ٹھیک ہوجانے کے بعد آسام پولیس کی ایک ٹیم شرجیل امام کو لے کر دہلی پہنچی ہے، جہاں کورٹ کے توسط سے اسپیشل سیل کو سونپا جائے گا۔

اسپیشل سیل شرجیل امام کو آسام سے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے کر دہلی پہنچی

واضح رہے کہ شرجیل امام کے خلاف دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ان لاء ایکٹیویٹیز پریوینشن ایکٹ( یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

شرجیل امام نے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ایک ریلی میں متنازع بیان دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.