ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا انفیکشن کے 623 نئے معاملے، 62اموات - دہلی میں کورونا سے موت

دہلی میں اب انفیکشن کی شرح 7.34 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.70 فیصد ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 10178 رہ گئی ہے۔ دہلی اموات کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔

دہلی میں کورونا انفیکشن کے 623 نئے معاملے، 62اموات

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 10:02 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منگل کی شام تک کورونا انفیکشن کے 623 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی اور اس وبا کی وجہ سے 62 مزید مریضوں کی اموات ہوئیں۔

ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 18 مارچ کو دارالحکومت میں 607 نئے کورونا مریض پائے گئے۔دہلی میں نئے کیسوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1426863 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ 62 افراد کی موت سے تعداد اموات 24299 ہوگئی ہے۔

دارالحکومت میں اب انفیکشن کی شرح 7.34 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.70 فیصد ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 10178 رہ گئی ہے۔ دہلی اموات کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔

اس وقت دارالحکومت میں 4405 افراد مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سینٹروں میں زیر علاج ہیں اور 4888 افراد ہوم آئسولیشن میں ہیں۔

دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 70810 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 46715 نمونےآر ٹی پی سی آر/ سی بی این اے اے ٹی/ ٹرونیٹ سے اور 24098 نمونے ریپڈ اینٹیجن سے کئے گئے۔ ہر 10 لاکھ آبادی کے لئے اوسطا ٹیسٹوں کی تعداد 1019636 ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.