ETV Bharat / state

کورونا وارڈ میں ڈیوٹی کرنے والے گارڈ کی پٹائی

عالمی مہلک وبا کورونا وائرس سے عام لوگ پریشان تو ہیں ہی، وہیں دوسری جانب کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو کورونا وارڈ میں اپنے فرائض انجام دینے والوں کے ساتھ زیادتیاں بھی کرتے ہیں۔

عالمی مہلک وبا کوروناوائرس سے عام لوگ پریشان تو ہیں ہی، وہیں دوسری جانب کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو کورونا وارڈ میں اپنے فرائض انجام دینے والوں کے ساتھ زیادتیاں بھی کرتے ہیں

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 5:49 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل ریاست اترپردیش کے سرحدی اور صنعتی شہر نوئیڈا کے رہنے والے اور دہلی کے جی ٹی بی ہسپتال کے کورونا وارڈ میں گارڈ کی حیثیت سے کام کرنے والے وجے کے ساتھ پڑوسیوں نے زیادتی کی اور مارا پیٹا۔

کورونا وارڈ میں ڈیوٹی کرنے والے گارڈ کی پیٹائی

متاثرہ شخص نے الزام لگایا کہ اسے صرف اس لیے مارا پیٹا گیا ہے کہ وہ کورونا مریضوں کے وارڈ میں کام کرتا ہے اور اس کے پڑوس میں رہتا ہے۔

واضح رہے کہ متاثرہ وجے ہرشا وہار کے علاقے میں اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے اور جی ٹی بی ہسپتال میں گارڈ کی حیثیت سے کام کرتا ہے، متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کی ڈیوٹی کورونا وارڈ میں ہے، جہاں کورونا مریض ہیں، اور ان کا علاج کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صبح جب وہ اپنے گھر کی چھت پر ورزش کررہے تھے اس وقت محلے میں رہنے والے ایک شخص نے ملازمت کے بارے میں پوچھا، جب وجے نے اس شخص کو اپنی ملازمت کے بارے میں بتایا، تو یہ سن کر وہ شخص مشتعل ہوگیا اور وجے کو گالی دینے لگا۔

اس دوران اس نے وجے سے کہا کہ آپ کورونا مریضوں کے وارڈ میں ملازمت کرتے ہیں، اور آپ یہاں رہتے ہیں کیا آپ یہاں بھی کورونا پھیلائیں گے۔

صرف اتنا ہی نہیں اس شخص نے اپنے کنبہ کے ساتھ مل کر وجے کے گھر میں گھس کر اسے پیٹا اس دوران وجے شدید زخمی ہوگئے، تاہم وجے کے سر میں آٹھ ٹانکے لگے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.