نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے سبھی متاثرہ افراد کے علاج کو یقینی بنانے کے مقصد سے تمام درج فہرست اسپتالوں /لیباریٹریوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے سی جی ایچ ایس معیارات، اصولوں اور شرائط کے مطابق علاج اور دیگر طبی سہولیات مہیا کرانے کیے لئے کہا ہے۔
این ڈی ایم سی نے ایک بیان جاری کر کے آج کہا 'میونسپل کونسل کے کچھ ملازم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کچھ اسپتالوں میں، اسپتال انتظامیہ اسپتالوں میں جانے پر کورونا مریض ملازموں کی بات نہیں سنتی اور یا وہ اپنی نا اہلی کا مظاہرہ کررہے ہیں یا وہ ملازموں کو نقد ادائیگی کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں جبکہ میونسپل کونسل کے درج فہرست اسپتالوں اور لیباریٹریوں کے ساتھ اپنے ملازمین کے لئے لبرل ہیلتھ اسکیم کے تحت ملازمین کو کیش لیس علاج سہولت دستیاب کرانے کا معاہدہ ہے'۔
میونسپل کونسل نے یہ پایا کہ ایسے اسپتالوں اور ڈائگنوسٹک لیب کی یہ کارروائی میونسپل کونسل، سی جی ایچ ایچ اور آئی سی ایم آر کے پروٹوکول کے ساتھ درج کئے گئے معاہدے کے اصولوں اور شرائط کی خلاف ورزی ہے۔ اسے کونسل کے اعلی حکام نے اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور درج فہرست اسپتالوں اور لیباریٹریوں کو سخت ہدایت جاری کی ہے۔
میونسپل کونسل نے پہلے سے ہی تمام درج فہرست اسپتالوں، لیباریٹریوں اور ڈابگنوسٹک مراکز میں این ڈی ایم سی کی لبرل میڈیکل ہیلتھ اسکیم کے مستفید افراد کو کووڈ۔19 کے علاج کی منظوری دی ہوئی ہے۔
میونسپل کونسل نے پہلے سے ہی درج فہرست اسپتالوں ا ور لیباریٹریوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ کووڈ۔19کے مرض کا علاج کرتے وقت اسپتالوں کو صحت اور خاندانی فلاح و بہبود وزارت، حکومت ہند کی رہنما ہدایات و پروٹوکول پر ہی عمل کرنا چاہئے۔
اس کے علاوہ میونسپل کونسل نے صرف کووڈ۔19 کے علاج پر اخراجات کی ادائیگی کیلئے ایک فلاحی اقدام کے طورپر تین مہینہ کی مدت کے لئے تمام ٹھیکیدا اور آر ایم آر ملازمین کے لئے بھی ایسی طبی سہولت کومنظوری دی ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت دی ہے 'درج فہرست اسپتالوں اور لیباریٹریاں کووڈ۔19علاج اور دیگر علاج کے لئے کونسل ملازمین کو علاج سہولت اور داخل کرنے وغیر ہ سے انکار نہیں کریں گے ایسا کرنے پر آئی سی ایم آر کے پروٹوکول اور کونسل کے ساتھ معاہدہ کی خلاف ورزی کے لئے دونو ں کے مابین ہوئے معاہدہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے اسپتال اور لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی'۔