ETV Bharat / state

دوارکا حج ہاؤس سیاست کا شکار: این سی پی

راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری شیخ غلام جیلانی نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ایک ہی طرح کی سیاست کررہی ہیں۔

دوارکہ حج ہاؤس سیاست کا شکار
دوارکہ حج ہاؤس سیاست کا شکار
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 4:56 PM IST

Updated : Aug 13, 2021, 5:04 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے دوارکا سیکٹر 22 میں سنہ 2008 میں حج ہاؤس کی تعمیر کے لیے زمین الاٹ کی گئی تھی اس کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے بجٹ بھی مختص کیا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود وہاں ایک بھی اینٹ تعمیر کے لیے نہیں رکھی گئی۔

دوارکہ حج ہاؤس سیاست کا شکار
تاہم گزشتہ کئی روز سے سخت گیر ہندو جماعتیں حج ہاؤس کی تعمیر کے حوالے سے احتجاج کررہی ہیں۔ سب سے پہلے دوارکا فیڈریشن کی جانب سے حج ہاؤس کی تعمیر کی مخالفت میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو خط لکھا گیا۔ اس کے بعد ریلی نکالی گئی اور مہا پنچایت بھی بلائی گئی۔ ان سب کے بعد وشو ہندو پریشد کی جانب سے منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس میں اس کی تعمیر نہیں ہونے دینے کی بات کہی گئی ہے۔

اسی سلسلے میں آج راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری شیخ غلام جیلانی نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ایک ہی طرح کی سیاست کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کھل کر مسلمانوں کے خلاف محاذ آرائی کرتے ہوئے نظر آرہی ہے، جب کہ عام آدمی پارٹی چپ رہ کر اسے فروغ دے رہی ہے۔ حج ہاؤس کے معاملہ میں بھی یہی ہوا ہے، ابھی تک کیجریوال حکومت کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا، جب کہ دہلی میں سرِعام مسلمانوں کو کاٹنے کی بات کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی میں جان بوجھ کر ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ کیجریوال حکومت نے شرپسند عناصر کو اس معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے لیے وقت دیا ہے۔ اگر کیجریوال حکومت چاہتی تو حج ہاؤس کی تعمیر ہوجاتی تھی، اروند کیجریوال 7 سال سے حکومت میں ہیں لیکن اس کے باوجود حج ہاؤس کی تعمیر نہیں کی گئی۔

Last Updated : Aug 13, 2021, 5:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.