ETV Bharat / state

Rebuild Jannat-ul-Baqi جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر نو کیلئے ملک گیر پیمانے پر دستخطی مہم - جنت البقیع کیلئے ملک گیر پیمانے پر دستخطی مہم

جنت البقیع کے انہدام کی 100 ویں برسی کے موقع پر شیعہ کونسل کی اپیل پر پورے ملک میں دستخطی مہم چلائی جا رہی ہے۔ شیعہ کونسل کی اپیل پر چلنے والی یہ مہم 10 مئی تک جاری رہےگی۔

جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر نو کیلئے ملک گیر پیمانے پر دستخطی مہم

author img

By

Published : Apr 30, 2023, 10:46 PM IST

جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر نو کیلئے ملک گیر پیمانے پر دستخطی مہم

دہلی: جنت البقیع میں مزارات کی تعمیر کے لئے ملک بھر میں دستخطی مہم جاری ہے۔ شیعہ کونسل کی اپیل پر چلنے والی یہ مہم 10 مئی تک جاری رہےگی۔ آل انڈیا شیعہ کونسل کے قومی ترجمان و کنوینر مولانا جلال حیدر نقوی کے مطابق جنت البقیع کے انہدام کی 100 ویں برسی کے موقع پر شیعہ کونسل کی اپیل پر پورے ملک میں دستخطی مہم چلائی جا رہی ہے۔

ملک کے 17 صوبوں کے 150 سے زائد شہروں و قصبوں اور دیہاتوں میں اس مہم کے تحت تعمیر بقیع کے لئے آواز بلند کی گئی اور ہزاروں کی تعداد میں علماء کی قیادت و سرپرستی میں مختلف اداروں، انجمنوں اور لوگوں نے حصہ لیا اور حکومت سعودی عرب سے جنت البقیع میں مسمار کیے گئے مزارات کی تعمیر نو کا پُر زور مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مولانا جلال حیدر نقوی نے بتایا کہ جنت البقیع کی تعمیر کے لئے جاری اس مہم کو مومنین کے مطالبہ پر 10 مئی تک بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 10 مئی کے بعد پورے ملک سے جمع کیے گئے دستخطی دستاویز کو میمورنڈم کی شکل میں صدر جمہوریہ ہند، وزیر اعظم ہندوستان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لئے سعودی سفارت خانہ، یونیسکو اور اقوام متحدہ کے دہلی آفس میں ایک موقر وفد کے ذریعہ سونپا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: Jannatul Baqi Demolition Incident حیدرآباد میں جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر نو کیلئے احتجاج

مولانا جلال نقوی نے مزید کہا کہ ابھی تک اس مہم میں حصہ لینے والے صوبوں میں اترپردیش، ہریانہ، پنجاب، مہاراشٹرا، گجرات، جموں و کشمیر، لیہ و لداخ، دہلی، مدھیہ پردیش،کرناٹک، آندھرا پردیش، تامل ناڈو، تلنگانہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، بہار، بنگال اور راجستھان کے مختلف شہروں کے مومنین نے حصہ لیا ہے اور یہ سلسلہ 10 مئی تک جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.