ETV Bharat / state

قومی اقلیتی کمیشن نے نوئیڈا لنچنگ معاملہ میں پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کیا - اردو نیوز نوئیڈا

قومی اقلیتی کمیشن کے نائب چیئرمین عاطف رشید نے گوتم بدھ نگر پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس قومی اقلیتی کمیشن نے از خود نوٹس لیتے ہوئے جاری کیا ہے۔

commission
قومی اقلیتی کمیشن نے نوئیڈا لنچنگ معاملہ میں پولیس کمیشنر کو نوٹس جاری کیا
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 9:55 PM IST

کاظم احمد کو ایک خاص طبقہ سے تعلق رکھنے پر نوئیڈا سیکٹر 37 میں کچھ شر پسند عناصر کے ذریعے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر زدوکوب کرنا اور اس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی نہیں کرنے کا معاملہ اب تول پکڑ رہا ہے۔

اس معاملے میں اب قومی اقلیتی کمیشن کے نائب چیئرمین عاطف رشید نے گوتم بدھ نگر پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس قومی اقلیتی کمیشن نے از خود نوٹس لیتے ہوئے جاری کیا ہے۔

اس نوٹس کے ذریعے قومی اقلیتی کمیشن نے گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر سے 7 دن کے اندر جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

notice
نوٹس

نوٹس میں کمیشن نے جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ملزمان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے؟۔ اس کا جواب دیں، اب تک کتنے لوگوں کو اس معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے جواب دیں، اور جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر کن دفعات کی بنیاد پر کیس درج کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ اتوار کی صبح کاظم احمد نوئیڈا سیکٹر 37 کے بس اسٹینڈ پر سواری کا انتظار کر رہے تھے، تبھی کچھ شرپسندوں نے انہیں ایک گاڑی میں گھسیٹ لیا اور مارنا پیٹنا شروع کردیا، اس کے بعد نیم مردہ حالت میں کاظم کو سڑک پر ہی چھوڑ کر بھاگ گئے۔

مزید پڑھیں: اے ایم یو، جامعہ، دارالعلوم دیوبند پر بم گرانا چاہیے، نرسنگھانند سرسوتی کا متنازع بیان

جیسے تیسے انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرانی چاہی تو پولیس نے ایف آئی آر کرنے سے ہی انکار کردیا تھا، بعد میں معاملہ خبروں میں آیا تو پولیس تھوڑی مستعدی دکھاتے ہوئے اس پورے معاملے کو ہی عام واردات کہہ کر معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.