ETV Bharat / state

National Commission For Minorities قومی اقلیتی کمیشن نے اسکالرشپ بند کئے جانے کو صحیح ٹھہرایا

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 8:48 PM IST

اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپورا نے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقلیتی برادری کے جو ماہر تعلیم ہیں ان کے ساتھ کمیشن تبادلہ خیال کریں گے کہ کہیں مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو ختم کیے جانے سے اقلیتی برادری کے طلباء کو اعلی تعلیم حاصل کرنے میں دشواری تو نہیں ہو رہی۔Discontinuation Of Maulana Azad Scholarship

قومی اقلیتی کمیشن نے اسکالرشپ بند کئے جانے کو صحیح ٹھہرایا

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے لودھی روڈ پر واقع قومی اقلیتی کمیشن میں آج پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا . کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپورا نے بتایا کہ آج کمیشن کے ذریعے بین المذاہب سے متعلق ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اقلیتی سماج سے متعلق تمام باتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔National Commission For Minorities Says Right Decision To Discontinuation Of Maulana Azad Scholarship

پریس کانفرنس کے دوران اقبال سنگھ لالپورا نے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقلیتی برادری کے جو ماہر تعلیم ہیں ان کے ساتھ کمیشن تبادلہ خیال کریں گے کہ کہیں مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو ختم کیے جانے سے اقلیتی برادری کے طلباء کو اعلی تعلیم حاصل کرنے میں دشواری تو نہیں ہو رہی۔

وہیں قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپورا نے پری میٹرک اسکالرشپ کو ختم کیے جانے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اسکالرشپ ان لوگوں کے لیے تھی جن کی سالانہ آمدنی 80 ہزار سے کم تھی لیکن اس کا استعمال غلط طریقے سے کیا جا رہا تھا۔

یہ بجہ پڑھیں:Badruddin Ajmal on Minority Scholarship اقلیتوں کو ملنے والی اسکالرشپ کو سازش کے تحت بند کیا گیا، بدرالدین اجمل

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پہلی جماعت سے 8 ویں جماعت تک کے طلباء کو مفت تعلیم دینے کی اسکیم ہے ایسے میں جو لوگ سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں انہیں کسی قسم کے اخراجات کرنے کی ضرورت نہیں ہے البتہ جو لوگ پرائیویٹ اسکولوں میں اپنے بچوں کو تعلیم دلاتے ہیں وہ پری میٹرک اسکالرشپ کے شرائط سے باہر ہیں کیونکہ ان کی سالانہ آمدنی 80 ہزار سے زائد ہیں۔

حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن مرکزی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اسکالرشپ کو ختم کرنے کے بعد اس پر رپورٹ تیار کرکے اپنی جانب سے سفارشات پیش کریں گے۔ اگر ایسا کچھ سامنے آتا ہے کہ طلباء کو تعلیم حاصل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے تو مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو پھر سے جاری کیے جانے کی سفارش کریں گے۔National Commission For Minorities Says Right Decision To Discontinuation Of Maulana Azad Scholarship

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.