ETV Bharat / state

Shraddha Murder Accused Narco Test شردھا قتل کیس کے ملزم کا نارکو ٹیسٹ مکمل - شردھا قتل کیس کے ملزم کا نارکو ٹیسٹ

شردھا قتل کیس کے ملزم کا نارکو مکمل ہوگیا اور اسے دوبارہ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ Shraddha Murder Case

Shraddha Murder Accused Narco Test
شردھا قتل کیس کے ملزم کا نارکو ٹیسٹ
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 3:46 PM IST

نئی دہلی: شردھا قتل کیس میں ملزم کے نارکو ٹیسٹ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ نارکو ٹیسٹ کے بعد اسے دو گھنٹے تک زیر نگرانی رکھا گیا۔ اس کے بعد دہلی پولیس اسے تہاڑ جیل لے گئی۔ اس دوران پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ نارکو ٹیسٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد دہلی پولیس اسے تہاڑ جیل لے گئی ہے۔ اس سے پہلے صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے تھرڈ بٹالین پولیس ملزم کو روہنی امبیڈکر ہسپتال لے گئی۔ جہاں دو گھنٹے تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں اس کا نارکو ٹیسٹ کیا گیا۔ اس کے بعد اسے دو گھنٹے تک زیر نگرانی رکھا گیا۔ Shraddha murder Accused

Shraddha Murder Accused Narco Test
بشکریہ اے این آئی ٹویٹر

ذرائع کی مانیں تو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے نارکو ٹیسٹ کے دوران ایف ایس ایل ٹیم نے ملزم سے کٹ ٹو کٹ سوالات کیے جس کا جواب اس نے کھل کر دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس نے کئی سوالوں کے جواب انگریزی میں دیے۔ تاہم کچھ سوالوں کے جواب دینے میں کچھ وقت لیا۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ کے دوران اس نے کئی سوالات پر خاموشی اختیار کی تاہم ٹیم نے سوال دہراتے ہوئے اسے جواب دینے کو کہا جس کے بعد ملزم نے جواب دیا۔

واضح رہے کہ ملزم کے نارکو ٹیسٹ کے دوران اینستھیسیا ایکسپرٹ، ایف ایس ایل سے ایک نفسیاتی ماہر، ایک او ٹی اٹینڈنٹ اور ایف ایس ایل کے 2 فوٹو ایکسپرٹ موجود تھے۔ اس سے پہلے ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ روہنی کے ایف ایس ایل لیب میں پانچ بار ہو چکا ہے۔ شردھا قتل کیس میں پوچھ گچھ کے لیے نارکو ٹیسٹ کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ نارکو ٹیسٹ کے لیے کئی قسم کی دوائیں اور انجیکشن دیے جاتے ہیں جس میں ملزم کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس لیے اسے ہسپتال کے اندر دو گھنٹے تک نگرانی میں رکھنے کے بعد سکیورٹی میں واپس تہاڑ جیل لے جایا جائے گا۔ کچھ دیر بعد واضح ہو گا کہ نارکو ٹیسٹ میں کیا سوالات پوچھے گئے اور اس نے کس انداز میں ان کے جوابات دیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.