پولیس کی خصوصی ٹیم نے اس معاملے میں انکشاف کرتے ہوئے انکل ساگوان کو گرفتار کر لیا ہے ساتھ ہی انکل کے پاس سے اسلحے بھی ضبط کیے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر دوارکا اینٹو الفونس نے بتایا کہ انكل ساگوان، گینگسٹر ندو ساگوان کا چچیرا بھائی ہے اور آج کل وہ نندو گینگ کا شارپ شوٹر مانا جاتا ہے ان دونوں نے 20 دن قبل بیرونی دہلی کے امن وہار علاقے میں معمولی سی بات پر پشکر نامی ایک لڑکے کا قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز انکل ساگوان کو اس وقت پولیس نے پکڑ لیا جب وہ چوری کی ایک موٹر سائیکل پر دوارکا گولف رنگ روڈ پر پہنچا تو پہلے سے موجود وہاں پولیس کی ٹیم اس کے فراق میں موجود تھی جیسے ہی ساگوان کی نظر پولیس پر پڑی اس نے گولی چلانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے ناکام بنا دیا۔
اس دوران پولیس نے اس سے کارتوس پستول اور موٹر سائکل ضبط کر لیا ہے۔ تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ برآمد شدہ موٹر سائیکل دوارکا نارتھ پولیس اسٹیشن کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔
بتایا جا رہا کہ نریندر عرف نوٹي کے آفس کے اوپر اس کے بھتیجے کا کیفے ہے جہاں وہ کبھی کبھار آیا جایا کرتا تھا اور وہ وہاں غنڈۃ گردی بھی کیا کرتا تھا کسی دن کسی بات پر کہا سنی ہونے پر نریندر نے اپنے چند ساتھیوں کو بلا کر ساگوان کی پٹائی کر دی اس کے بعد انکل ساگوان نریندر سے بدلہ لینے کے لیے اس کی مخبری کرنے لگا اور ایک دن اس نے نریندر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔
تحقیقات کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ انکل ساگوان ریاست راجستھان کے شہر نجف گڑھ کا باشندہ ہے اور ساگوان کو وہاں بھی کئی معاملے میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔