ETV Bharat / state

مسلمان، اے ٹی ایس کے خلاف مقدمہ دائر کریں: محمود پراچہ

سینیئر ایڈووکیٹ محمود پراچہ نے آج کہا کہ 'اے ٹی ایس اپنے سیاسی آقاؤں کے کہنے پر مولانا کلیم صدیقی کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا ہے۔ اس لیے مسلمان اے ٹی ایس کے خلاف مقدمہ دائر کریں۔

مسلمان اے ٹی ایس کے خلاف مقدمہ دائر کریں: محمود پراچہ

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 8:51 PM IST

جبرا تبدیلی مذہب اور غیر ملکی فنڈنگ کے جھوٹے الزام میں گرفتار معروف مبلغ مولانا کلیم صدیقی کے گھر اور مدرسہ میں دو روز قبل یو پی اے ٹی ایس نے چھاپہ مارا تھا اس دوران اے ٹی ایس نے شاہین باغ میں جنید نامی شخص کے خلاف دیوار پر نوٹس چسپاں کیا تھا اس سے یہ صاف ظاہر ہے کہ یو پی اے ٹی ایس آئندہ دنوں میں مزید گرفتاریاں کرسکتی ہے۔

اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے سینیئر ایڈووکیٹ محمود پراچہ سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایس اپنے سیاسی آقاؤں کے کہنے پر مولانا کلیم صدیقی کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا ہے، ان کی گرفتاری میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔

محمود پراچہ کا کہنا ہے کہ جب تک یو پی اے ٹی ایس کے خلاف مقدمہ دائر نہیں کیا جائے گا۔ یہ جھوٹے ثبوت تیار کر کے مقدمہ بناتا رہے گا اور تب تک اس معاملے میں انصاف ملنے کی امید نہیں ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا جب تک ہم صرف اپنا بچاؤ کرتے رہیں گے اور ان کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے تب تک اس کیس میں ہمیں کامیابی نہیں ملنے والی ہے، اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک گیر سطح پر احتجاج کیے جانے چاہئے اور قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں:

پراچہ نے کہا کہ اتر پردیش میں انتخابات ہونے ہیں اور بی جے پی حکومت مسلمانوں کے خلاف ماحول پیدا کرکے ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے اس لیے مسلمانوں کی گرفتاریاں رک رک کی جا رہی ہیں۔

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب اتر پردیش کے ایک مہنت کی موت ہوئی، حالانکہ تبدیلی مذہب کے معاملے میں چارج شیٹ پہلے ہی داخل کی جاچکی ہے اس کے باوجود بعد میں گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.