ETV Bharat / state

مسلمان سیاست میں اہم رول ادا کریں: قاسم رسول الیاس

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 1:47 PM IST

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے 12 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈ کوارٹر ابوالفضل جامعہ نگر میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے دہلی و قرب وجوار کے سینئر و جونیئر کارکنان نے شرکت کی۔ Muslims Need to be Politically Strong

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر سید قاسم رسول الیاس

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے کنوینر سید قاسم رسول الیاس نےکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو سیاست میں بھی اہم رول ادا کرنا چاہیے بغیر سیاست میں آئے قوم کی صحیح نمائندگی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جس طرح سے ایک مذہب کے لوگ ملک کی سیاست پر قابض ہے اور اپنے نظریات عوام پر تھوپ رہے ہیں وہ ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ Welfare Party of India Foundation Day

قاسم رسول الیاس نے کہا کہ ملک کے حالات انتہائی خطرناک ہیں یہی وجہ ہے کہ آر ایس ایس اور ہندو سخت گیر کے لوگ بے لگام ہوگئے ہیں اور ایک مخصوص طبقے کو آئے دن پریشان کیا جارہا ہے اور ان کی آواز کو دبایا جارہا ہے۔ ملک میں فرقہ پرستی بڑھ گئی ہے اس کی تازہ مثال مدھیہ پردیش کے کھرگون، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں رام نومی کے موقع پر نان ویج کھانے کے تعلق سے تصادم اور پھر ہنومان جینتی کے موقع پر جہانگیر پوری میں شوبھا یاترا کے نام پر مسلمانوں کو پریشان کرکے تشدد پیدا کرنے جیسے واقعات ہیں۔

قاسم رسولا لیاس نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے اور ہندو۔مسلمان کے درمیان بھائی چارہ اور ہم آہنگی برقرار رہے تو سیاسی پارٹی سے زیادہ سے زیادہ لوگ جڑیں تاکہ ہم اعلیٰ عہدوں پر پہنچ کر ملک کی تہذیب کو بچاسکیں۔ انہوں نے جہانگیر پوری تشدد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اور پولیس یکطرفہ کارروائی کررہی ہے جو باعث تشویش ہے۔ جو بھی اس میں ملوث ہے اس کی صحیح سے تحقیقات کرکے کارروائی کی جائے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.