ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی کا کہنا ہے کہ 'بابری مسجد معاملے میں ثالثی کی ناکامی کے بارے میں تو ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے، مگر عدالت چاہتی تھی کہ ثالثی کی کوشش کی جائے، جس پر ہم راضی ہو گئے تھے'۔
جیلانی نے مزید کہا کہ 'وہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم مسجد کے حق سے دستبردار ہوجائیں، جو ہم نہیں کر سکتے، مسلمانوں کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ مسجد کے حق سے دستبردار ہو جائیں'۔
واضح رہے کہ' روزانہ سماعت' کا مطلب ہفتے میں تین دن کورٹ اس معاملے میں سماعت کرے گا۔ یعنی کہ منگل، بدھ، جمعرات کو سماعت ہوگی۔
مسلم فریق کے وکیل ایڈووکیٹ ظفریاب جیلانی نے مزید کہا ہے کہ اس معاملے پر کتنے گھنٹہ سماعت ہوگی یہ عدلیہ پر منحصر ہے جس کے لیے ہم تیار ہیں۔