ETV Bharat / state

Communal Tension In Uttarakhand مسلمانوں کی نقل مکانی پر مسلم پرسنل لا بورڈ نے تشویش کا اظہار کیا - مسلمانوں کی نقل مکانی پرمسلم پرسنل لا بورڈ

اتراکھنڈ کے واقعات پر مسلم پرسنل لا بورڈ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست میں امن و امان اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے۔

مسلمانوں کی نقل مکانی پرمسلم پرسنل لا بورڈ نے تشویش کا اظہار کیا

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 4:13 PM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اتراکھنڈ میں شرپسندوں کے ذریعہ مسلمانوں کو پریشان کرنے اور اترکاشی ضلع سے مسلمانوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ اترکاشی کے قصبہ پرولا میں ایک مسلم نواجون پر لوجہاد کا الزام لگا کر مسلمانوں کی دکان اور تجارتی مراکز پر حملے کئے جا رہے ہیں اور پوری مسلم آبادی کو اتراکھنڈ خالی کرنے کے لئے وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے ذریعہ الٹی میٹم دیا جا رہا ہے۔ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ریاستی انتظامیہ اور حکومت بھی شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے مسلمانوں پر ہی شکنجہ کس رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کو مہا پنچایت تو نہیں کرنے دی گئی مگر نفرت آمیز بیانات اور شرپسندی کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں کی گئی حالانکہ سپریم کورٹ اپنے حالیہ فیصلہ میں ریاستی حکومتوں کو یہ ہدایت دے چکا ہے کہ وہ نفرت آمیز بیانات اور شرپسندوں پر فوری ایف آئی آر درج کرکے مقدمہ قائم کرے تاہم اس ہدایت کے باوجود ریاستی حکومتیں ان معاملات میں ٹال مٹول کا رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ اتراکھنڈ کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ریاست میں امن و امان کو قائم کرے، قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ ریاست کے ہر شخص کی جان و مال کی حفاظت کرنا ریاستی انتظامیہ اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بورڈ کے نزدیک یہ ایک خوش آئند پہلو ہے کہ اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کی پی آئی ایل(PIL) پر فیصلہ دیتے ہوئے اتراکھنڈ کے ہائی کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں کہا کہ ریاست میں امن و امان اور قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

کورٹ نے ریاست کے شہریوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پر کو ئی غیر ذمہ دارانہ پوسٹ نہ ڈالیں اور نہ ہی سوشل میڈیا ڈبیٹس میں کوئی ایسی بات کہیں جس سے ریاست کا ماحول متاثر ہو۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ریاست کے تمام پر امن شہریوں سے اپیل کر تا ہے کہ وہ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے میدان میں آئیں۔ حکومت اور انتظامیہ پر دبائو ڈالیں کہ وہ ہر حال میں امن و سلامتی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: Communal Tension In Uttarakhand اتراکھنڈ میں مسلمان نامساعد حالات سے دوچار، نقل مکانی پر مجبور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.