ETV Bharat / state

ایگزٹ پول پر مسلم رہنماؤں کی آراء

سترہویں لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ مکمل ہو چکی ہے اور 23 مئی کو نتائج کا اعلان ہوگا لیکن اس سے پہلے جو ایگزٹ پول پیش کیے گئے ہیں، اس کے تعلق سے مسلم رہنماؤں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

pic
author img

By

Published : May 20, 2019, 7:43 PM IST

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما ایڈوکیٹ مجید میمن نے کہا کہ 'ایگزٹ پول میں کانگریس اور اس کی ساتھی جماعت کی کارکردگی کو بہت ہی کمزور بتایا گیا ہے لیکن ایسان نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ایگزٹ پول میں جو بتایا جا رہا ہے اس سے زمینی حقیقت مختلف نظر آ رہی ہے۔ صرف اتریردیش کا ایگزٹ پول صحیح نظر آ رہا ہے جہاں بی جے پی کی 40 سے 50 سیٹیں کم ہو رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مجموعی طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ این ڈی اے کو واضح اکثریت حاصل ہوگی یا پھر وہ اس کے قریب پہنچے گی، بہر حال دو مہینے انتظار کیا گیا ہے لہذا نتائج ظاہر ہونے سے تصویر مکمل طور پر واضح ہو جائے گی۔'

ایڈوکیٹ مجید میمن

کانگریس کے سینیئر رہنما میم افضل نے کہا کہ 'ایگزٹ پول جو ہوتا ہے، ضروری نہیں کہ وہ صحیح ہو۔ یہ تو دل کو بہلانے کو غالب خیال اچھا ہے۔ بی جے پی خوشی کے موڈ میں ہے، وہ سمجھتے ہیں ایگزٹ پول نہیں ریزلٹ آ گیا۔ ریزلٹ آنے کے بعد ان کے ہوش اڑ جائیں گے۔'

میم افضل

سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان نے کہا کہ 'کسی کو تو ایگزٹ ہونا ہے، ایگزٹ پولز کے تجربے ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے بارے میں تو کیا ہوا یہ سب نے دیکھا ہے لہذا 23 کو سب پتہ چل جائے گا۔'

اعظم خان

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.