ETV Bharat / state

Muslim delegation meet Rajnath Singh مسلم رہنماؤں کے وفد کی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ان کی اکبر روڈ پر واقع رہائش گاہ پر مسلمانوں کے ایک وفد نے ملاقات کی اس ملاقات میں مختلف مکتبہ فکر کے 17 مسلمان شامل تھے۔ اس موقع پر ملک کے موجودہ حالات کو لیکر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

author img

By

Published : Jun 11, 2023, 10:01 PM IST

Updated : Jun 12, 2023, 10:47 AM IST

مسلم رہنماؤں کے وفد کی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ان کی اکبر روڈ پر واقع رہائش گاہ پر مسلمانوں کے ایک وفد نے ملاقات کی اس ملاقات میں مختلف مکتبہ فکر کے 17 مسلمان شامل تھے، حالانکہ اس میٹینگ کے لیے 21 لوگوں کے ناموں پر مہر لگی تھی لیکن 5 لوگ اس ملاقات کے وقت راجناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر ان سے ملنے نہیں پہنچے ان میں مولانا توقیر رضا، جماعت اسلامی ہند کے جنرل سیکریٹری مجتبہ فاروق، صحافی شیبا اسلم فہمی، لکھنؤ سنی وقف بورڈ کی رکن صبیحہ احمد کا نام شامل ہے۔

اس ملاقات کے بعد انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی سے نمائندے نے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ملک کے موجودہ حالات کو لیکر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ اس میٹنگ کے دوران یہ شکایت بھی کی گئی کہ بی جے پی مسلمانوں کو جوڑنے کی بات کرتی ہے۔ گزشتہ 9 برسوں میں یہ کئی بار کہا گیا لیکن ہم کیسے جڑے کوئی ہمیں جوڑنے کا خواہاں ہی نہیں ہے۔ مرکزی وزارت میں کوئی بھی مسلم وزیر نہیں ہے۔ پارٹی میں مسلمانوں کو حصہ نہیں ملتا ایسے میں ہم کس سے ملیں۔

وہیں اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین سید سلمان چشتی نے بتایا کہ دفاعی وزیر راجناتھ سنگھ سے ملاقات کے دوران بڑے مسائل کو لیکر بات کی گئی ملک میں نفرت ختم ہو اور محبت کا پیغام عام ہو اس پر چرچہ ہوئی ساتھ میں راجناتھ سنگھ نے ویج لنگر جو گزشتہ 800 برسوں سے مسلسل جاری ہے اس کی خوب تعریف کی البتہ اس دوران کیا فلم اجمیر 92 پر بھی کوئی بات کی گئی۔ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں اس فلم کے موضوع پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

جب کہ جامعہ کا آپریٹیو بینک کے چیئرمین ایم کیو حسن بیگ نے بتایا کہ جب ہماری ملاقات راجناتھ سنگھ سے ہوئی تو انہوںنے سب سے پہلے یہ کہا کہ آپ سبھی کھل کر اپنی بات رکھیں جس پر ہمارے وفد کی جانب سے یہ کہا گیا کہ مسلمانوں کو بالکل الگ تھلگ کیا جا رہا ہے۔ ایم ایل اے اور ممبر آف پارلیمنٹ میں مسلمانوں کی تعداد نہ کے برابر ہے جو تشویشناک ہے۔ اس پر انہوں نے یقین دلایا کہ اس تصویر کو بدلنے کی کوشش کی جائے گی اس کے علاوہ ملک میں نفرت کے ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے بھی چرچہ ہوئی۔

فہرست کے مطابق ان 21 لوگوں کو دفاعی وزیر راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرنی تھی۔

سراج قریشی صدر انڈیا اسلامک کلچر سینٹر،
جسٹس آئی ایم قدوسی سابق جج اڈیشہ ہائی کورٹ۔
قمر آغا سینئر جرنلسٹ، و ڈیفینس ایکسپرٹ۔
سراج حسین سابق سکریٹری گورنمنٹ آف انڈیا۔
شیبا اسلم فہمی، سینئر صحافی۔
مولانا توقیر رضا چیف بریلی۔
حاجی سلمان چشتی، گدی نشین، درگاہ اجمیر شریف۔
مجتبہ فاروق جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ہند۔
وامک وارسی چیف دیوا شریف درگاہ بارابنکی۔
پی اے انعام دار چانسلر اعظم گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پونے۔
عتیق احمد چانسلر میوار یونیورسٹی جودھ پور۔
جاوید یونس انڈیا ایڈوائزر سعودی آرامکو اینڈ ایس سی آئی ایس پی نئی دہلی۔
چشتی سید نصیر الدین درگاہ اجمیر شریف۔
مولانا اصغر امام مہدی سلفی چیف اہلحدیث نئی دہلی۔
سید انفال نظامی خادم درگاہ حضرت نظام الدین۔
خواجہ شاہد سید سابق وائس چانسلر مولانا آزاد اردو یونیورسٹی حیدرآباد۔
ایم کیو حسن بیگ عرفی چیئرمین جامعہ کوآپریٹیو بینک۔
جاوید چوہدری ہریانہ اقلیتی فرنٹ۔
صبیحہ احمد ممبر اترپردیس سنی وقف بورڈ۔
سید معراج چشتی درگاہ اجمیر شریف۔
محمد احمد چیف ایڈیٹر وطن سماچار نئی دہلی۔

Last Updated : Jun 12, 2023, 10:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.