ETV Bharat / state

Hunar Haat: ہنر ہاٹ میلہ کے ذریعہ دستکاروں کو روزگار ملی : مختار عباس نقوی

نئی دہلی کے پرگتی میدان میں منعقدہ ہنر ہاٹ میں آج مرکزی وزیر برائے اقلیّتی امور مختار عبّاس نقوی نے کہا کہ اِس ہنر ہاٹ میں لوگوں نے کروڑوں روپئے کی ملکی مصنوعات کی خریداری تو کی ہی، ساتھ ہی دستکاری، شلپکاری، کاریگری کو ملک و غیر ممالک سے کروڑوں روپئے کے آرڈر بھی موصول ہوئے ہیں۔ ہنرہاٹ کے ذریعہ ووکل فار لوکل کے عزم کو مضبوطی ملی ہے۔

ہنر ہاٹ میلہ کے ذریعہ دستکاروں کو روزگار ملی

author img

By

Published : Nov 27, 2021, 10:37 PM IST

مرکزی وزیر برائے اقلیّتی امور مختار عبّاس نقوی نے آج یہاں کہا کہ پرگتی میدان میں منعقدہ 'ہنر ہاٹ' میں لاکھوں لوگوں کے آنے اور کروڑوں روپئے کی ملکی مصنوعات کی فروخت سے ملک کے دستکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی تجارتی میلہ (آئی۔آئی۔ٹی۔ایف۔) میں 14 سے 27 نومبر 2021 تک منعقدہ 33 ویں ”ہنر ہا ٹ “ میں ملک کے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 550 سے زائد دستکاروں، شلپکاروں اور کاریگروں نے حصہ لیا۔

مسٹر نقوی نے آج ہنر ہاٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اِس ہنر ہاٹ میں لوگوں نے کروڑوں روپئے کی ملکی مصنوعات کی خریداری تو کی ہی، ساتھ ہی دستکاری، شلپکاری، کاریگری کو ملک و غیر ممالک سے کروڑوں روپئے کے آرڈر بھی موصول ہوئے ہیں۔’ ووکل فار لوکل “ کے عزم کو مضبوطی سے آگے بڑھا رہے ” ہنر ہاٹ “ کو آج ’2021 مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل ہوا۔

نقوی نے کہا کہ ہنر ہاٹ میں جہاں ایک طرف لوگوں نے ملک کے کونے۔کونے سے روایتی و سودیشی مصنوعات کو دیکھا اور خریدا، وہیں دوسری جانب ملک کے مشہور و معروف کلاکاروں اور فنکاروں کے مختلف ثقافتی گیت و سنگیت کے پروگرام لوگوں کے لئے کشش کا مرکز رہے۔ ہندوستانی سرکس کلاکاروں نے روایتی حیرت انگیز کرتب کی نمائش کر کے ہنر ہاٹ آنے والے لوگوں کو متاثر کیا۔ وہیں ہنر ہاٹ کے شاندار سیلفی پوائنٹس پر بھی لوگوں نے جم کر سیلفی لی۔

نقوی نے کہا کہ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ ” ووکل فار لوکل “ منتر اور سودیشی۔ خود اِنحصاری کی دعوت سے بھارت کی پشتینی ہنر کی وراثت کو حوصلہ افزائی مل رہی ہے۔

پرگتی میدان کے ہال نمبر 3 میں منعقدہ اس ہنر ہاٹ میں تین سو (۰۰۳) اسٹال لگائے گئے، جو اِس برس(آئی۔آئی۔ٹی۔ایف۔) میں وزارت برائے اقلیّتی امور کی سب سے بڑی حِصّہ داری رہی۔ دستکاروں، شلپکاروں، کاریگروں کو روزگار و ذاتی روزگار کے لئے آسان قرض مہیّا کرانے کے لئے ہنر ہاٹ میں کینیرا بینک کے ذریعہ اِسٹال بھی لگایا گیا۔

مزید پڑھیں: Lucknow Hunar Haat: لکھنؤ کے ہنر ہاٹ میں بھیڑ توقع سے کم

مشہور کلاکاروں جیسے اَنّو کپور، وِنود راٹھوڑ، سودیش بھونسلے، روپ کمار راٹھوڑ اور سونالی راٹھوڑ، سریش واڈیکر اور پدما واڈیکر، امیت کمار، موہت کھنّہ، پریم بھاٹیہ، عثمان میر، ریکھا راج، وِویک مِشرا، انکیتا پاٹھک، پریا ملّک، بھوپیندر سنگھ بھوپی، مرزا سِسٹرس، پوش جیمس وغیرہ نے اپنے پروگراموں سے ہنر ہاٹ کی ہر شام کو یادگار بنایا۔

مزید پڑھیں: ہنر ہاٹ نے اب تک 5 لاکھ 30 ہزار ہنرمندوں کو روزگار فراہم کیا: مختار عباس

نقوی نے مزید کہا کہ ہنر ہاٹ کے اِی۔پلیٹ فارم//hunarhaat.org http کے ساتھ ہی GeM پورٹل پر آنے سے اور بہتر بازار لنکیج، نئے ڈیزائن، بہتر پیکیجنگ، تربیت اور کریڈٹ لنکیج سے بڑے پیمانے پر دستکاروں، شلپکاروں، کاریگروں کے لئے اقتصادی ترقی کے مواقع میسّر ہوئے ہیں۔ اس کا نتیجہ ہے کہ گذشتہ چھ برسوں میں ہنر ہاٹ کے ذریعہ سات لاکھ سے زیادہ دستکاروں، شلپکاروں اور ان سے وابستہ لوگوں کو روزگار اور ذاتی روزگار کے مواقع فراہم کرانے میں کامیابی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہنر ہاٹ کا اِنعقاد 11 سے 20 دسمبر 2021 تک سورت اور 22 دسمبر 2021 سے 30 جنوری 2020 تک جواہر لال نہرو اِسٹیڈیم، نئی دِلّی میں ہوگا۔ اِس کے علاوہ ہنر ہاٹ کا انعقاد میسورو، گواہاٹی، پونے، احمدآباد، بھوپال، پٹنہ، پدّو چیری، ممبئی، جمّوں، چنّئی، چنڈی گڑھ، آگرہ، پریاگ راج، گوا، جے پور، بینگلورو، کوٹہ، سِکِّم، سری نگر، لیہہ، شیلانگ، رانچی، اگرتلہ اور دیگر جگہوں پر بھی ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.