ETV Bharat / state

مکیش امبانی دنیا کے آٹھویں امیر ترین شخص: ہورون گلوبل - مکیش امبانی دنیا کے آٹھویں امیر ترین شخص

ہورون گلوبل رچ لسٹ 2021 کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی دنیا کے آٹھویں امیر ترین شخص ہیں۔ ان کی مجموعی دولت 83 ارب ڈالر ہے۔

Mukesh Ambani turns 8th richest person in the world
مکیش امبانی دنیا کے آٹھویں امیر ترین شخص: ہورون گلوبل
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 4:07 PM IST

توانائی سیکٹر سے لیکر ٹیلی مواصلات کی بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی قدر میں اضافہ کی بدولت مکیش امبانی کی دولت میں ہر سال 24 فیصد اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

بھارت کے سب سے بڑے برآمد کنندہ کے طور پر ریلائنس ملک کی کل برآمدات کا 8 فیصد حصہ برآمد کرتا ہے جبکہ ریلائنس ملک کی کل ایکسائز آمدنی کا 5 فیصد حصہ ادا کرتا ہے۔

بھارت کے دوسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی ہیں جبکہ ہورون گلوبل رچ لسٹ میں وہ 48 ویں نمبر پر ہیں۔ لسٹ کے مطابق بھارت میں تقریباً 40 ارب پتی ہیں۔

دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ٹیسلا اینڈ اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک ہیں۔ ان کی مجموعی دولت 197 بلین ڈالر ہے۔ وہیں، دوسرے نمبر پر امیزون کے جیف بیزوس ہیں جن کی مجموعی دولت 189 بلین ڈالر بتائی گئی۔

ہورون گلوبل رچ لسٹ 2020 میں مکیش امبانی کو دنیا کا 9 واں امیر ترین شخص بتایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.