ETV Bharat / state

شاہی امام مفتی مکرم کی حکومت و مسلمانوں سے اپیل

عید الاضحیٰ کے پیش نظر دہلی کی فتح پوری مسجد کے شاہی امام مفتی مکرم نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ اور قربانی کے دوران حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں۔

شاہی امام مفتی مکرم احمد
شاہی امام مفتی مکرم احمد
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 10:02 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے چاندنی چوک میں واقع تاریخی فتح پوری مسجد کے شاہی امام مفتی مکرم احمد نے کہا کہ ملک میں رواں برس یکم اگست کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی اور میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ جس طرح ہر سال عید الاضحیٰ پر انتظامات کئے جاتے تھے اس برس بھی اسی طرح کے انتظامات کئے جائیں تاکہ مسلمان عید کی نماز اور قربانی کر سکیں۔

شاہی امام مفتی مکرم احمد

انہوں نے کہا کہ 'میری حکومت سے یہ بھی اپیل ہے کہ وہ لوگوں پر نظر رکھے اور اور اگر کہیں کوئی پریشانی کھڑی کرے تو علاقے کی انتطامیہ ان پر کنٹرول کرے تاکہ امن و امان قائم رہے۔

مفتی مکرم احمد نے مسلمانوں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ' عید کی نماز پڑھنے اور قربانی کرتے وقت حکومت کی جانب سے جاری کردی گائیڈ لائنز کو بھی ذہن میں رکھیں اور اگر طرح کی کوئی پریشانی ہو تو وہ علاقے کی انتظامیہ سے بات کرکے معاملے کا حل تلاش کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.