ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے: کنور دانش - جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 101ویں یوم تاسیس کے موقع پر بہوجن سماج پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان کنور دانش علی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر جامعہ نگر علاقہ میں خالی پڑی یوپی ایریگیشن محکمہ کی اراضی کو میڈیکل کالج کی تعمیر کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے: کنور دانش

author img

By

Published : Oct 30, 2021, 12:55 PM IST

دانش علی نے وزیر اعظم کو لکھے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ جو بھی دہلی کے جامعہ نگر علاقہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس کے نزدیک اترپردیش کے آبپاشی محکمہ کی ایک بڑی زمین خالی پڑی ہے، یہ پلاٹ جامعہ ملیہ اسلایہ کو دہلی اور یوپی کی بڑی آبادی کے فائدے کے لیے طبی سہولت کی تعمیر کے لیے الاٹ کیا جاسکتا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے: کنور دانش
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے: کنور دانش
دانش علی نے خط میں لکھا کہ گزشتہ سال جامعہ بھارتی یونیورسٹیز کی رینکنگ میں پہلے مقام پر تھی۔

پچھلی سرکاروں نے کئی بار احاطے میں ایک میڈیکل کالج کا وعدہ کیا تھا لیکن وعدہ کبھی پورا نہیں ہوا۔ حالانکہ موجودہ حالت میں اس کی فوری ضرورت ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنا 101واں یوم تاسیس منارہا ہے۔ اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ آج کے دن کی اہمیت کے مدنظر ایک اسپتال اور میڈکل کالج کے قیام کے لیے تحفہ ضرور دیں۔

کنور دانش علی نے خط میں لکھا ہے کہ کووڈ-19 کی دوسری لہر نے ہر بھارتی کی زندگی کو اس طرح تباہ کردیا ہے جس کی ہم نے کبھی امید بھی نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے جو گہرے زخم چھوڑے ہیں، وہ بہت لمبے وقت تک بنے رہیں گے اور ہماری خراب طبی بنیادی ڈھانچہ کے لیے ہمیں طعنہ مارتے رہیں گے جس کے لیے ہمیں اپنی نامکمل تیاری اور لاپروائی کے لیے بہت بھاری قیمت چکانی پڑی۔

کنور دانش علی نے خط میں لکھا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی رپور ٹ کے مطابق موجودہ چیلنج ختم نہیں ہوئے ہیں اور ہمارا طبی ڈھانچہ ضرورت سے بہت دور ہے،میں آپ سے دارالحکومت دہلی میں واقع سینٹرل یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی لمبے وقت سے زیر التوا مانگ پوری کرنے کی اپیل کرتا ہوں جو اپنا 101واں یوم تاسیس منارہا ہے۔

یہ طبی سہولت نہ صرف جنوبی دہلی اور این سی آر کی بڑی آبادی کو مدد کرے گی بلکہ مغربی اترپردیش کی بڑی ضرورت مند آبادی کو راحت مہیا کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.