ETV Bharat / state

خواتین کو بہتر مواقع کی فراہمی کے لیے موونگ باؤنڈریز مہم - موونگ وومن سوشل فاؤنڈیشن

چیرٹی شیل فاؤنڈیشن اور یوکے حکومت نے موونگ وومن سوشل فاؤنڈیشن (MOWO) کے تعاون سے موونگ باؤنڈریز مہم کی شروعات کی ہے۔ اس کا مقصد خواتین کو ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے ترغیب دینا ہے تاکہ وہ حالات اور دیگر رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے ٹرانسپورٹیشن میں بطورِ ٹیکسی، ای رکشہ ڈرائیور یا ای کامرس کمپنیوں میں ڈلیوری ایجنٹ کے طور پر اپنے لیے روزگار کے بہتر امکانات تلاش کر سکیں۔

خواتین کو بہتر مواقع کی فراہمی کے لیے موونگ باؤنڈری مہم

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 3:38 PM IST

موونگ باؤنڈریز مہم کے تحت موو (MOWO) کی بانی جے بھارتی اپنی موٹر سائیکل پر بھارت کے سفر پر نکلی ہیں۔ ان دنوں وہ دہلی میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 11 اکتوبر سے شروع کئے گئے اس سفر میں وہ ملک کے مختلف شہروں میں جائیں گی تاکہ خواتین کو ڈرائیونگ سکھا کر روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے بیدار کیا جا سکے۔

خواتین کو بہتر مواقع کی فراہمی کے لیے موونگ باؤنڈریز مہم

حیدرآباد کی جے بھارتی نے حیدرآباد سے اپنے ٹور کی شروعات کی ہے۔ اب تک بنگلور، چنئی، کوچی، گوا، پونے، ممبئی، سورت، احمد آباد، ادے پور اور جے پور کا سفر طے کر چکی ہیں۔

اس کے بعد لکھنؤ، وارانسی، پٹنہ، گوہاٹی، کولکتہ، رانچی اور بھونیشور جیسے شہروں میں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد خواتین کو بیدار کرنا ہے کہ ڈرائیونگ اور اکیلے محفوظ سفر کرنا کتنا ضروری ہے، کیونکہ اس سے زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی وسیع امکانات پیدا کئے جا سکتے ہیں۔

جے بھارتی نے کہا کہ خواتین ڈرائیور کی تربیت اور روزگار فراہم کرنے اور الیکٹرک گاڑی خریدنے میں ایون کارگو مدد کرتی ہے۔ وہ اس مہم میں تعاون کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی موٹر بائیک پر 40 دنوں کے سفر کے تعلق سے وہ کافی پُر جوش ہیں۔ اس دوران مجھے ملک بھر میں تمام طبقات کی خواتین سے ملنے اور ایسی ورکشاپ کرنے کا موقع مل رہا پے، جہاں میں انہیں بتا سکتی ہوں کہ ڈرائیونگ ایسا کام ہے جو نہ صرف ان کے لیے ممکن ہے بلکہ وہ اسے روزگار کے طور پر بھی منتخب کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کشمیریوں کا کبھی حامی نہیں ہو سکتا: رویندر رینا

انہوں نے کہا کہ ایک محفوظ ماحول کی تعمیر انتہائی ضروری ہے، جہاں خواتین کو نہ صرف سفر کرنے کے لئے بھروسہ مند ٹرانسپورٹیشن کی سہولت ملے بلکہ اپنی گاڑی خرید کر کمائی بھی کر سکیں۔

وہیں اس موقع پر شیل فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن شپرا نائر نے کہا کہ ہم نے موونگ باؤنڈری کی شروعات خواتین کے لئے محفوظ، کفایتی اور بہترین ٹرانسپورٹیشن کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا ہے۔ ہمارا ہدف ہے کہ ہم خواتین کی موبیلیٹی بڑھا کر مواقع فراہم کرنے میں مدد کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.