ETV Bharat / state

ارشد مدنی سے موہن بھاگوت کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات پیش کرنے کی اپیل

کانگریس رہنما و رکن اسمبلی عارف مسعود نے جمعیۃ العلماء کے صدر و ممتاز عالم دین مولانا ارشد مدنی کی آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے ہوئی ملاقات کی تفصیلات بتانے کی اپیل کی۔

”موہن بھاگوت سے ہوئی ملاقات کا خلاصہ کریں”
author img

By

Published : Sep 6, 2019, 4:14 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:57 PM IST

بھوپال مرکزی اسمبلی حلقے سے کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کو ایک مکتوب ارسال کرکے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے ان کی ہوئی ملاقات پر سوال اٹھائے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کچھ دن قبل مولانا مدنی نے جس طرح سے موہن بھاگوت سے ملاقات کی اس ملاقات کے بعد مولانا کے بیانات جو سامنے آئے ہیں اس کو سننے کے بعد صرف انھیں ہی نہیں بلکہ کروڑوں سیکولر ذہن بھارتیوں کو تکلیف ہوئی۔

”موہن بھاگوت سے ہوئی ملاقات کا خلاصہ کریں”

انہوں نے کہا موہن بھاگوت سے مولانا کی ملاقات کن مقاصد کے لیے ہوئی تھی یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔ اگر یہ ملاقات بھارت کی تعمیر و یکجہتی کیلئے تھی اور اس ملاقات کے بعد ملک کی اقلیتوں کے ساتھ ہجومی تشدد جیسے واقعات پر روک لگائی جائے گی، یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کی باتیں بند ہوجائیگی، ملک میں ایک راشٹر، ایک ودھان، ایک مذہب کی بالادستی قائم کرنے کی بات اب نہیں کی جائیگی ۔تب مولانا کی موہن بھاگوت سے ملاقات کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔

اور اگر اس ملاقات میں اس کے علاوہ کچھ اور باتیں ہوئی ہیں تب اس کا خلاصہ کیا جانا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ کونسے نکات تھے جس کا اس ملاقات میں ذکر ہوا جس پر سوالیہ نشان ہے۔

اس سلسلہ میں عارف مسعود نےایک مکتوب مولانا ارشد مدنی کو بھیجا ہے اور جواب کی امید کی ہے ۔

Intro:کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود کا مولاناارشدمدنی کو مکتوب،آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت سے ملاقات پر وضاحت کی اپیل کی۔Body:بھوپال مرکزی اسمبلی حلقے سے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کو ایک مکتوب ارسال کرکے ان کی آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے ہوئی ملاقات پر سوال اٹھائے ہیں۔ا عارف مسعود نے کہا آپ جس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اس گھرانے نے ملک کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ تحریک آزادی سے لیکر ہندوستان کی آزادی سے لے کر اب تک قربانی ایسی ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے وہ کم ہے ۔لیکن گزشتہ دنوں آپ نے جس طرح سے موہن بھاگوت سے ملاقات کی اور اس ملاقات کے بعد آپ کے بیانات جو سامنے آئے ہیں اسی کو دیکھتے ہوئے اور سننے کے بعد صرف مجھے یہی نہیں بلکہ کروڑوں سیکولر ذہن ہندوستانی اور مسلمانوں کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا موہن بھاگوت سے آپ کی ملاقات کن مقاصد کے لیے ہوئی تھی یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے ۔اگر یہ ملاقات ہندوستان کی تعمیر و یکجہتی کیلئے تھی اور اس ملاقات کے بعد ملک کی اقلیتوں کے ساتھ ہجومی تشدد جیسے واقعات پر روک لگائی جائے گی۔یونی فارم سول کوڈ کے نفاذ کی باتیں بند ہوجائیگی،ملک میں ایک راشٹر، ایک ودھان، ایک مذہب کی بالادستی قائم کرنے کی بات اب نہیں کی جائیگی ۔آپ کی موہن بھاگوت سے ملاقات کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے ۔اور اگر اس ملاقات سے وہ نکات جن کو اٹھایا گیا ہے اس پر کوئی عملی اقدامات کی صورت نہیں نظر آتی ہے تو یہ سوال اٹھایا جاتا ہے ۔
بھوپال مرکزی اسمبلی حلقے کے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نےان سب نکات پر اپنا مکتوب مولانا ارشد مدنی کو بھیجا ہے اور جواب کی امید کی ہے ۔

بائٹ۔ عارف مسعود۔۔۔۔۔ رکن اسمبلی مدھیہ پردیشConclusion:ارشد مدنی کو مکتوب
Last Updated : Sep 29, 2019, 3:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.