ETV Bharat / state

India Corona Update گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے سات ہزار سے زیادہ نئے کیسز - بھارت میں کورونا سے ہونے والی اموات کے کیسز

بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 7,633 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں اب تک متاثرہ افراد کی کُل تعداد 4 کروڑ 48 لاکھ 34 ہزار 859 ہو گئی ہے۔ new corona cases in India

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کے سات ہزار سے زیادہ نئے کیسز

author img

By

Published : Apr 18, 2023, 1:09 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے سات ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 61 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7633 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد 61233 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 3.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6702 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.68 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 211029 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 749 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کے 7,633 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 4,48,34,859 ہو گئی ہے۔ منگل کو آٹھ بجے مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، انفیکشن کی وجہ سے دہلی میں چار اور ہریانہ، کرناٹک اور پنجاب میں ایک ایک مریض کی موت کے بعد، انفیکشن کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ 5,31,152 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ 7 اگست 2020 کو بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ انفیکشن کے کل کیسز 16 ستمبر 2020 کو 50 لاکھ، 28 ستمبر 2020 کو 60 لاکھ، 11 اکتوبر 2020 کو 70 لاکھ، 29 اکتوبر 2020 کو 80 لاکھ اور 20 نومبر کو 90 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے 660 معاملے درج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.