ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت میں کورونا کے پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز - بھارت میں ویکسینیشن

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 5,676 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ new cases of Corona in India

بھارت میں کورونا کے پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 1:10 PM IST

نئی دہلی: ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 220.66 کروڑ(95.21کروڑ دوسری خوراک اور 22.87کروڑ احتیاطی خوراک)کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 358 ٹیکے لگائے گئے، بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 37,093 ہے فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.08 فیصد ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 98.73 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,761 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار کروڑ 42 لاکھ 79 ہو گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 5,676 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (2.88 (فیصد ہے ۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح (3.81) فیصد ہے ۔

اب تک کُل 92.30 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,96,796 , ٹیسٹ کئے گئے۔ نئے کورونا کیس میں کیرالہ لگاتار دوسرے ہفتے پہلے نمبر پر ہے۔ گزشتہ ہفتے کیرالہ میں 11,296 نئے کوویڈ کیس درج ہوئے تھے۔ یہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 2.4 گنا زیادہ ہے۔ مہاراشٹر 4587 نئے کیسوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ مہاراشٹر میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کیسز میں 94 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قومی دارالحکومت میں ایک ہفتے میں 3896 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ہریانہ میں 2140 کیس رپورٹ ہوئے، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 147 فیصد زیادہ ہے، جبکہ گجرات میں 15 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور 2039 کوویڈ کیسز ریکارڈ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: COVID-19 surge ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے موک ڈرل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.