گذشتہ 24 گھنٹوں میں 654 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصہ کے دوران 35175 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔
اس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعدادبڑھ کر 952743 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران ، کورونا کے نئے کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسوں کی تعداد میں 11874 کا اضافہ ہوا۔
ان کی تعداد 496988 ہوگئی، جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33425 ہوگئی ہے۔
وزارت نے آج اپنی ویب سائٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد نہیں بتائی ہے۔
سائٹ پر صرف فعال کیسز، وبا سے شفایا ب اورہلاک ہونے والوں کے اعداد و شمار دیئے گئے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے سبب فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اسی مدت کے دوران 8،706 افراد کورونا سے شفیاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی تعداد 221944 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کا 74۔63 فیصد تین ریاستوں سے
اس سے فعال کیسز کی تعداد 147896 ہوگئی اور 227 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 13883 ہوگئی۔
ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔