دارالحکومت دہلی میں گززشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں، کورونا وائرس کے انفیکشن شرح آج اس سال کی اعلیٰ سطح پر پہنچ کر 1.8 فیصدی پر گئی ہے۔ اس سے پہلے 16 دسمبر 2020 کو انفکیشن شرح 2.16 فیصدی تھی۔ وہیں، آج کورونا کے مریضوں کی شرح کل اعداد و شمار کے مطابق 0.92 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
کورونا ریکوری کی بات کریں تو یہ شرح 97.39 فیصد پر آگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1534 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
آج کے اضافے کے بعد دہلی میں کورونا کے انفکیشن کی کل تعداد 6،54276 ہوگئی ہے۔ کورونا سے ہونے والی اموات کے بارے میں بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ موت کا یہ اعداد 2 مہینے میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل 27 جنوری کو بھی ایک دن میں کورونا سے 9 موت ہوئی تھی۔
کورونا سے موت کی شرح دہلی می ابھی 1.68 فیصد ہے۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 97.1 مریض کورونا اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔ جس کے بعد کورونا کو سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد اب 6،37،238 ہو گئی ہے۔
تو وہیں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہ اعداد اب 6051 تک پہنچ گیا ہے۔