ETV Bharat / state

'تمام اراکین پارلیمان نے فرض کا راستہ منتخب کیا' - پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں کہا کہ پورا ملک سرحد پر کھڑے فوجی جوانوں کے پیچھے کھڑا ہے۔

'تمام اراکین پارلیمان نے فرض کا راستہ منتخب کیا'

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 10:19 AM IST

آج سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس پہنچے نریندر مودی نے چین کے ساتھ سرحد پر کشیدگی کے دوران فوج کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج کے بہادر فوجی سرحد پرڈٹے ہوئے ہیں - پوری ہمت کے ساتھ ، جذبہ کے ساتھ ، بلند حوصلوں کے ساتھ دشوار گذار پہاڑیوں میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ جس اعتماد کے ساتھ وہ ڈٹے ہوئے ہیں ، اس ایوان اور سیشن کی خاص ذمہ داری ہے کہ ایوان کے تمام ممبران ایک جذبہ سے یہ پیغام دیں گے کہ فوج کے جوانوں کے پیچھے پارلیمنٹ اور ممبران پارلیمنٹ کے ذریعے ملک فوج کے جوانوں کے پیچھے کھڑا ہے'۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس مخصوص ماحول میں شروع ہو رہا ہے۔ کورونا اور فرائض کے درمیان تمام اراکین پارلیمنٹ نے فرض کا راستہ منتخب کیا ہے۔

'تمام اراکین پارلیمان نے فرض کا راستہ منتخب کیا'

انہوں نے کہا کہ اس سیشن میں کئی اہم فیصلے ہوں گے۔ بہت سے معاملوں پر بحث ہوگی ۔ لوک سبھا میں جتنی زیادہ بحث ہوگی ، یہاں جتنی گہری اور متنوع سے بھری بحث ہوتی ہے اتنا ہی ایوان اور ملک کو فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بار بھی تمام ممبران پارلیمنٹ مل کر اس عظیم روایت میں اپنا بیش قیمت تعاون دیں گے۔

نریندر مودی نے کہا کہ کورونا کے حالات میں جن انتباہ اور چوکسی کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ویکسین جلد از جلد دنیا کے کسی بھی کونے سے دستیاب ہو اور ہمارے سائنسداں بھی جلد سے جلد اس ویکسین کو تیار کرنے میں کامیاب ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.