ETV Bharat / state

Monsoon Session مانسون اجلاس، دہلی سروس بل اور منی پور معاملے پر زبردست ہنگامے کے آثار - سروس بل اور منی پور معاملے پر ہنگامے کے آثار

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 2023 دو دن کے وقفے کے بعد آج پیر کو دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دہلی سروس بل اور منی پور تشدد معاملے پر آج پھر زبردست ہنگامے کا امکان ہے۔

Monsoon Session
Monsoon Session
author img

By

Published : Jul 31, 2023, 8:21 AM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 2023 دو دن کے وقفے کے بعد آج پیر کو دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس بار اب تک کا اجلاس کافی ہنگامہ خیز رہا ہے۔ آج بھی منی پور کے معاملے پر دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی کا امکان ہے کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد (انڈیا) میں شامل 16 پارٹیوں کے 21 ممبران پارلیمنٹ منی پور کا دورہ کر کے واپس لوٹے ہیں۔ وہ آج وہاں کے مسائل سے ایوان کو آگاہ کریں گے۔ وہیں آج وکالت (ترمیمی) بل، 2023 آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال آج راجیہ سبھا میں ایڈوکیٹس (ترمیمی) بل 2023 پیش کریں گے تاکہ وکالت ایکٹ 1961 میں ترمیم کی جاسکے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی چرچا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ آج لوک سبھا میں دہلی سروس بل پیش کریں گے۔ اس بل کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس کا نام بدل کر دہلی ترمیمی بل 2023 رکھ دیا گیا۔ اس بل کو بحث کے لیے لوک سبھا میں بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Modi Meeting with NDA Groups وزیر اعظم مودی کی آج این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ

دوسری جانب عام آدمی پارٹی (اے پی پی) اس کی مخالفت کر رہی ہے۔ کانگریس پارٹی نے بھی اس مسئلے پر عآپ کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ اس معاملے پر عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان ڈیڈ لاک تھا، لیکن بعد میں کانگریس کی جانب سے کہا گیا کہ وہ پارلیمنٹ میں اس بل کی مخالفت کرے گی۔ ایسے میں آج اس بل کو پیش کرنے پر ہنگامہ ہونے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی منی پور تشدد کے معاملے پر ایوان کی کارروائی کے پہلے دن سے ہی حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان تعطل جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.