قومی دارالحکومت دہلی میں چلچلاتی دھوپ سے پریشان لوگوں کو آج راحت ملنے کا امکان ہے کیونکہ ہفتہ کے روز مانسون دارالحکومت میں دستک دے سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دہلی میں بارش کا امکان ہے۔ مانسون اس سال دہلی میں 13 دن کی تاخیر کے بعد دستک دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 برسوں میں پہلی بار مانسون اتنی دیر سے دہلی پہنچ رہا ہے۔ عام طور پر مانسون 27 جون تک یہاں پہنچ جاتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دہلی، مغربی اترپردیش، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے کچھ حصوں میں جنوب مغربی مانسون کی مزید پیشرفت کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں شدید گرمی کی لہر سے اموات کی تعداد 116 پہنچی
اس کی وجہ سے اگلے پانچ سے چھ دن کے دوران دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل سنہ 2012 میں مانسون یہاں 7 جولائی کو پہنچا تھا۔ وہیں سنہ 2006 میں 9 جولائی کو مانسون نے قومی دارالحکومت میں دستک دی تھی۔
یو این آئی