عبدالمومن نے تقریب میں حصہ لینے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ 'اس دوران وزیر اعظم شیخ حسینہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان دوطرفہ میٹنگ ہوگی۔'
وزارت خارجہ اس پر کام کر رہا ہے حالانکہ مودی کے دورے کا پروگرام ابھی طے نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'بھارتی خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا اسی سلسلے میں مارچ کے پہلے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔'