نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو صبح 10 بجے یہاں بھارت منڈپم میں ملک کے خواہش مند بلاکس کے لئے ایک ہفتہ چلنے والے خصوصی پروگرام 'سنکلپ سپتاہ' کا افتتاح کریں گے۔
جمعہ کو وزیر اعظم کے دفتر کی ریلیز کے مطابق، 'سنکلپ سپتاہ' کا تعلق اسپیریشنل بلاک پروگرام (اے بی پی) کے موثر نفاذ سے ہے۔ ملک گیر پروگرام کا آغاز اس سال 7 جنوری کو مسٹر مودی نے کیا تھا۔ اس کا مقصد شہریوں کے معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے بلاک کی سطح پر آپریشنل انتظامات کو بہتر بنانا ہے۔ اسے ملک کے 329 اضلاع کے 500 خواہش مند بلاکس میں لاگو کیا جا رہا ہے۔ اسپیریشنل بلاک پروگرام کو نافذ کرنے اور ایک موثر بلاک ترقیاتی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے پورے ملک میں گاؤں اور بلاک کی سطح پر غور و فکر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ 'سنکلپ سپتاہ' انہیں غور و فکر کیمپوں کی انتہا ہے۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 'سنکلپ سپتاہ' تمام 500 خواہش مند بلاکس میں منایا جائے گا۔ 'سنکلپ سپتاہ'، جو 3 اکتوبر سے شروع ہوکر 9 اکتوبر تک منایا جائے گا، ہر دن ایک مخصوص ترقیاتی تھیم کے لیے مختص ہے جس پر تمام خواہش مند بلاکس کام کریں گے۔ پہلے چھ دنوں کے موضوعات میں 'سنپورنا سواستھ'، 'سپوشت پریوار'، 'سوچھتا'، 'کرشی'، 'شکشا' اور 'سمردھی دیوس' شامل ہیں۔ ہفتے کے آخری دن پورے ہفتے کے دوران کیے گئے کاموں کا 'سنکلپ سپتاہ - سماویش سماروہ' اتسو کے طور پر منایا جائے گا۔
بھارت منڈپم میں افتتاحی پروگرام میں ملک بھر سے تقریباً 3000 پنچایت اور بلاک سطح کے عوامی نمائندے اور عہدیدار شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ بلاک اور پنچایت سطح کے عہدیدار، کسانوں اور دیگر شعبوں کے افراد سمیت تقریباً دو لاکھ لوگ اس پروگرام میں ورچوئلی شامل ہوں گے۔
یواین آئی
Modi will Inaugurate Sankalp Saptah مودی ہفتہ کو پسماندہ بلاکوں کے لئے سنکلپ سپتاہ کا افتتاح کریں گے - بھارت منڈپم میں افتتاحی پروگرام میں ملک بھر سے
وزیر اعظم کے دفتر کی ریلیز کے مطابق، 'سنکلپ سپتاہ' کا تعلق اسپیریشنل بلاک پروگرام (اے بی پی) کے موثر نفاذ سے ہے۔ ملک گیر پروگرام کا آغاز اس سال 7 جنوری کو مسٹر مودی نے کیا تھا۔
Published : Sep 29, 2023, 9:58 PM IST