نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی اپنا کر حکومت چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو 70 برسوں کے کام کاج کا حساب مانگنے کے بجائے اپنے آٹھ سال کے دور حکومت کا حساب ملک کو دینا چاہیے۔ کھڑگے نے کہا کہ آج توڑنے والا ماحول ہے اور سچ یہ ہے کہ بی جے پی ملک کو توڑنے کا کام کر رہی ہے، جبکہ کانگریس اپنے نوجوان لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ملک کو متحد کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارت جوڑو یاترا نکال کر ملک کی یکجہتی کی بات کرتی ہے۔ Kharge on divide policy by BJP
انہوں نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے 133ویں یوم پیدائش پر منعقدہ نہرو میموریل لیکچر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت صرف عوام کو گمراہ کر رہی ہے جبکہ ملک میں زبردست بے روزگاری ہے اور 30 لاکھ سے زیادہ عہدے مرکزی حکومت میں خالی پڑے ہیں۔ مرکزی حکومت اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے، جبکہ وعدہ تھا کہ آٹھ سال میں 16 کروڑ لوگوں کو روزگار دیں گے، لیکن یہ سب جھوٹ ثابت ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Congress Slams Modi Govt مودی حکومت قومی سلامتی کو برباد کر رہی ہے، کانگریس
کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، لیکن سچ یہ ہے کہ ملک میں کہیں بھی جمہوری حکومتیں نہیں ہیں۔ وہ بار بار جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن بی جے پی کے دورحکومت میں کہیں بھی جمہوریت نہیں ہے اور لوگوں کو بولنے کی آزادی نہیں ہے۔
یو این آئی