ETV Bharat / state

Gaurav Vallabh Slam Modi Govt: حکومت نے سی ای ایل کو کوڑیوں کے دام فروخت کیا: کانگریس

author img

By

Published : Dec 29, 2021, 10:06 PM IST

کانگریس نے حکومت پر اربوں روپے کی سینٹرل پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹیڈ Central Electronics Limited کو کوڑیوں کے دام فروخت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس سودے میں ملی بھگت ہے۔

کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ
کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ

کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹیڈ (سی ای ایل) کو 210 کروڑ روپے کی بہت کم قیمت پر فروخت کردیا ہے۔ Govt sells Central Electronics to Nandal Finance & Leasing

کمپنی کے کل اثاثوں کو دیکھتے ہوئے اس کی وصولی گئی قیمتیں کئی سوالات کھڑاکرتی ہیں۔

کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ

انہوں نے کہا کہ سی ای ایل کو نندیل فائنانس اینڈ لیزنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ Nandal Finance And Leasing private Limited کو فروخت کردیا گیا ہے جس میں فرنیچر اور انٹیریئر ڈیزائننگ کمپنی کا بڑا حصہ ہے۔

گورو ولبھ نے کہا کہ 'حکومت کا 'ورشانت سیل' جاری ہے۔ اسٹریٹجک اہمیت کی ایک کمپنی کو ختم کردیا۔ صاحب آباد واقع یہ سی ای ایل کمپنی ہے۔

کانگریس ترجمان نے مزید کہا کہ 'اس کمپنی کو محض 210 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ اس کی زمین کی قیمت ہی 440 کروڑ روپے ہے۔ کمپنی کے پاس 1500 کروڑ روپے کے آرڈرس ہیں اور اس کا خالص منافع 700 کروڑ روپے ہے۔

سی ای ایل کو نانڈیل فائنانس اینڈ لیزنگ پرائیویٹ لیمٹیڈ کو فروخت کر دیا گیا ہے جس کے سال 2020 میں صرف 10 سے کم ملازمین تھے۔ اس کمپنی کو لیکویڈیشن کا مقدمہ ہے۔ حکومت کی جانب سے ایک پبلک سیکٹر کی کمپنی سی ای ایل کو اس کمپنی کوفروخت کرنا سوال کھڑے کرتا ہے۔

گورو ولبھ نے سی ای ایل کی نیلامی کے عمل میں ملی بھگت کاالزام لگایا اور کہا کہ صرف دو بولی لگانے والے تھے۔ دوسری بولی لگانے والا جی پی ایم انڈسٹریز ہے۔ دونوں کمپنیوں میں ایک ہی ڈائریکٹر ہے۔ یہ معاہدہ مالی سال 2021-22 میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.