کانگریس نے مودی حکومت کو کسان مخالف بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سات سال سے ملک کے کسانوں کوکچلنے کاکام کیا جارہا ہے ان کے حقوق کوپامال کیا جارہا ہے۔
کانگریس محکمہ مواصلات کے چیف رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کبھی کسانوں پرلاٹھی برساتی ہےتو کبھی آنسو گیس چھوڑتی ہے۔ تو کبھی ان کے راستوں میں کیل کانٹے بچھاتی ہے۔ سڑکوں پر سوتے مجبور کسانوں کو حکومت کبھی دہشت گرد کبھی خالصتانی بتاتی ہے۔
کسانوں کے ساتھ کانگریس کی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کسانوں کے آج منعقدہ مظاہرہ کی حمایت کرتی ہے اور حقوق کی ہر لڑائی میں ملک کے کسان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ملک کے کسان بڑے بحران سے گزر رہے ہیں: نریش ٹکیت
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پچھلے سات ماہ سے کسانوں کو پریشان کررہی ہے اور انہیں شکست دینے کے لئے سازشیں کررہی ہے۔
سرجے والا نے کہا کہ 2014 میں مودی حکومت نے سب سے پہلے آرڈیننس کے ذریعہ کسانوں کی زمین پرقبضہ کرنے کی کوشش کی۔
پھر انہیں لاگت کے ساتھ 50 فیصد منافع دینے سے انکار کردیا۔ سال 2018 میں کسان سمّان ندھی سے ملک کے 14 کروڑ 65 لاکھ کسانوں کو محروم کیا۔
یو این آئی۔