ETV Bharat / state

Congress Criticizes Centre: 'مودی حکومت منریگا کا پیسہ کم کرکے غریب کو مار رہی ہے'

author img

By

Published : Dec 2, 2021, 7:58 PM IST

Updated : Dec 3, 2021, 1:50 PM IST

راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھڑگے Mallikarjun Kharge نے کہا کہ مودی حکومت غریب، کسان مخالف ہے، اس لیے وہ منریگا اسکیم کی بجٹ کم کررہی ہے۔

مودی حکومت کسان اور غریب مخالف: کانگریس
مودی حکومت کسان اور غریب مخالف: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے آج کہا ہے کہ مودی حکومت غریب اور کسان مخالف ہے اس لئے وہ غریبوں پرحملہ کررہی ہے اور وہ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) کا بجٹ کم Centre Reduced MGNREGA Budget کرکے لوگوں کے کام کے حق پر مسلسل قینچی چلا رہی ہے۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ 'منریگا کو کانگریس نے کام کے حق کا درجہ دیکر ملک کے غریبوں کے لئے یہ اسکیم شروع کرکے اسے قانونی شکل دی۔ منریگا کا تمام ریاستوں نے استعمال کیا لیکن مودی حکومت منریگا کے بجٹ میں کمی Centre reduced MGNREGA budget کررہی ہے تاکہ غریب پروقار طریقہ سے نہ جی سکے اور وہ اپنے پاوں پر کھڑا نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہاکہ جب لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر تھے تب وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ یہ منریگا MGNREGA کانگریس کی یادگار ہے اور ان کی حکومت اسے بند نہیں کرے گی۔ یہ اسکیم غریبوں کے کووڈ کے وقت بھی کام آئی لیکن اب اس میں کمی کی جارہی ہے۔

کانگریس رہنما نے کہاکہ 100دن کے کام کی منریگا MGNREGA کے تحت روزگار دینے کی گارنٹی تھی لیکن اب صرف چار پانچ دن ہی کام مل رہا ہے۔ حکومت نے منریگا کے تحت گزشتہ سال اوسطاً 26 دن ہی کام دیا جس سے لوگوں کو مناسب کام نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے واضح ہوگیا ہے کہ مودی حکومت غریبوں کے خلاف Modi Government is Anti-Poor ہے اور وہ غریبوں کو احترام نہیں دینا چاہتی ہے۔

یو این ائی

Last Updated : Dec 3, 2021, 1:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.